جدہ سے کوئٹہ آنے والا مسافروں سے بھرا پی آئی اے کا جہازحادثے کا شکار،ہر طرف افراتفری مچ گئی

13  جنوری‬‮  2020

کوئٹہ( آن لائن ) سول ایوی ایشن حکام کی ناقص کارکردگی کے سبب پی آئی آے کا طیارہ رن ون سے پھسل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان پی آئی عبد اللہ خان کے مطابق جدہ سے کوئٹہ آنے والی فلائٹ اتری تو برف باری شروع ہوگئی۔

ایسے موسم میں ڈی آئسنگ (جہاز اور انجن پر سے برف اتارنا) کی ضرورت پڑتی ہے جوکہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر مہیا نہیں کی گئی جس کے سبب طیارہ برف میں پھنس گیا۔پی آئی اے حکام کے مطابق یہ سہولت مہیا کرنا ائیرپورٹ یعنی سول ایوی ایشن کا کام ہے۔ طیارہ پھنسنے سے نقصان، مسافروں کو پریشانی اور پروازوں کا دیگر شیڈول شدید متاثر ہوتا ہے۔ترجمان پی آئی اے عبد اللہ خان نے بتایا کہ جدہ سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ برف، ضروری سامان اور کیمیکلز کی کوئٹہ ائیرپورٹ پر غیر موجودگی کے باعث پی آئی اے نے دیگر پروازیں منسوخ کردی ہیں۔پی کے 325/326 اسلام آباد سے کوئٹہ، پی کے 310/311 کرچی سے کوئٹہ اور پی کے 8363 کوئٹہ سے کراچی بھی منسوخ کردی گئی ہے۔پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی پروازیں بحال کردی جائیں گی، مسافروں کو ہونے والی دشواری کے لئے معذرت خواہ ہیں تاہم موسم صورتحال ہمارے اختیار سے باہر ہیں۔ پی آئی اے کا عملہ اور کال سنٹر مستعد ہے ہمارے مسافر رابطہ کر کے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…