پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات میں تعطل آنے کا خدشہ، انتہائی حیران کن صورتحال پیدا ہو گئی

22  دسمبر‬‮  2019

کراچی(این این آئی)کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)کے تحت آپریٹ ہونے والے آئل ٹرمینلز پر کام بند ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں تعطل آنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔آئل کمپنیز ایڈوائزی کونسل (او سی اے سی)نے حکومت کواس خطرناک صورتحال سے آگاہ کردیا ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں تیل کا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ او سی اے سی نے حکومت سے کراچی بندرگاہ پر دو آئل ٹرمینلز پر آپریشن کے معطل ہوجانے کی وجوہ کا فوری تدارک کرنے کے لیے کہا ہے۔او سی اے سی نے حکومت کو اس ضمن میں 10 خطوط تحریر کیے ہیں مگر اب تک حکومت اور نہ ہی کے پی ٹی کی طرف سے کوئی ایکشن لیا گیا ہے۔ 19 دسمبر کو سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن کو تحریر کردہ خط میں او سی اے سی نے متنبہ کہا ہے کہ کراچی بندرگاہ پر آئل ٹرمینلز کے غیرفعال ہوجانے سے صورتحال بے حد گمبھیر ہوچکی ہے۔خط کے مطابق ٹرمینل ون یکم دسمبر سے غیرفعال ہے جب کہ ٹرمینل تھری پر 2018 کے وسط سے کام بند ہے۔ او سی اے سی کے مطابق صرف ٹرمینل ٹو فعال ہے جس پر تیل لے کر آنے والے تمام جہازوں کو ہینڈل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ اس وقت بھی چھے بحری جہاز لنگرانداز ہونے کے منتظر ہیں جس کی وجہ سے آئندہ ہفتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق بندرگاہ پر پہلے ہی جہازوں کا رش ہے اور اس وقت باری کے لیے جہازوں کو کم از کم 5 دن انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ اس مدت میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔ کے پی ٹی کوئی ایکشن نہیں لے رہی اور یوں لگ رہا ہے کہ 2020 کی آخری سہ ماہی سے قبل دونوں میں سے کوئی ٹرمینل فعال نہیں ہوپائے گا۔رابطہ کرنے پر وزیراعظم کے مشیرخصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ یہ معاملہ میری ٹائم منسٹری کے سامنے اٹھایا گیا ہے اور ایک ٹرمینل چند ہی ماہ میں فعال ہوجائے گا۔وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ میں پہلے ہی اس معاملے کو دیکھ رہا ہوں کہ کے پی ٹی کیوں تاخیر کررہی ہے۔چیئرمین کے پی ٹی ریئرایڈمرل جمیل اختر نے اس بارے میں کہا کہ وہ ٹرمینل ون کے فینڈرز کی تبدیلی پر کام کررہے ہیں اور یہ چند ہفتوں میں آپریشنل ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اور تیل کی رسد میں کوئی تعطل واقع نہیں ہوگا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…