جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کا ایس پی  اسلام آباد میں لٹ گیا،8تولے سونا اور نقدی سے محروم،ڈاکو کس گاڑی میں تھے؟حیرت انگیز انکشاف

datetime 2  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں خیبرپختونخوا سے فیملی کے ہمراہ آنیوالا ایس پی  نیلی بتی  والی گاڑی  میں سوار ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ گیا، گن پوائنٹ پر 8تولہ سونا اورنقدی لے کر راہ فرار اختیار گئے،وفاقی پولیس کی جانب سے معاملے کو دبانے کی مذموم کوشش بھی بے نقاب ہو گئی ہے۔معلومات کے مطابق بنوں کے ایس پی انویسٹی گیشن نثار احمد خان گزشتہ روز اپنے فیملی کے ہمراہ اسلام آباد میں سیرسپاٹے کے لئے آئے تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے خود کو سی آئی اے کا اہلکار ظاہر کرکے گن پوائنٹ پر ایس پی کو روکا

اور ان کی فیملی سے آٹھ تولہ سونا و دیگر نقدی سمیت پرائیویٹ پسٹل بھی ساتھے لے گئے ہیں۔ملزمان نیلی بتی والی گاڑی میں سوار تھے اور اپنے آپ کو وفاقی پولیس کے اہم ادارے سی آئی اے کے اہلکار بتا رہے تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ وفاقی پولیس اپنی بدنامی کے خوف سے معاملے کو دبانے کے لئے کوشاں ہے اور بہت جلد نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرکے آٹھ تولہ سونا و دیگر رقم برآمد کرکے ایس پی کے حوالے کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…