پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری،سردی کی شدت میں مزید اضافہ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتے کی صبح سیاہ بادل چھائے رہے

اور ہلکی بارش بھی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔  شہر اقتدار کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ہفتے کی صبح پنجاب میں لاہور، وہاڑی میلسی، بورے والا اور گردونواح میں بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، لاہورا ورسیالکوٹ کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، دیر، سوات، چترال، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ اور مردان چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔صوبہ سندھ کے اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا بالائی و مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔کراچی میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 29 تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق برسات کا حالیہ سلسلہ میدائی علاقوں میں سوموار تک اور پہاڑی علاقوں میں آئندہ بھی جاری رہے گا۔  بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتے کی صبح سیاہ بادل چھائے رہے اور ہلکی بارش بھی ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…