جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت تشویشناک، ڈاکٹر نے نیب حکام سے فوری ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کردی

21  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو فوری طو رپر ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کر دی۔ ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ گزشتہ روز نیب ہیڈ کوارٹر لاہور میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ نواز شریف ظاہری طور پر بھی صحتمند نظر نہیں آرہے تھے۔

ڈاکٹر عدنان نے ایک رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ نوازشریف کاپلیٹلیٹ کاؤنٹ 16آرہاہے جو انتہائی کم اور تشویشناک ہے جس کی وجہ سے انہیں فوری طو رپر ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نیب حکام سے فوری اقدام کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ میاں نواز شریف کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق میاں نواز شریف کے سفید خلیوں کی تعداد انتہائی کم ہو گئی ہے، میاں نواز شریف کے سفید خلیوں کی تعداد صرف سولہ ہزار رہ گئی ہے، میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے بھی اس کی تصدیق کی ہے، اس بارے میں میاں شہباز شریف نے بھی میاں نوازشریف کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی حکومت ذمہ دار ہو گی، دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کو کسی بھی وقت جیل سے ہسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔ انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ واضح رہے کہ سفید خلیوں کی تعداد ایک صحت مند انسانی جسم میں کم ازکم ڈیڑھ لاکھ ہونی چاہیے جبکہ میاں نواز شریف کے جسم میں ان خلیوں کی تعداد صرف 16 ہزار تک پہنچ چکی ہے جو کہ انتہائی خطرے کی علامت ہے۔  ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کو سروسز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ نیب ذرائع کا کہناہے کہ نواز شریف کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…