بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

 ہم نے کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا، دھرنے میں کامیابی ملی تو مولانا فضل الرحمان اکیلے سمیٹیں گے،قمر زمان کائرہ مخالفت میں کھل کرسامنے آگئے، کھری کھری سنادیں

datetime 21  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم نے  کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا، دھرنے میں کامیابی ملی تو مولانا فضل الرحمان اکیلے سمیٹیں گے جبکہ ناکامی تمام اپوزیشن کے کھاتے میں ڈال دی جائے گی۔ مذاکرات سے معاملہ حل ہونے کا امکان نہیں۔ ہم سب ملکی مفاد میں اکٹھے ہیں لیکن ہمیں تحفظات ہیں کہ فیصلے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے پلیٹ فارم سے ہونے چاہیں۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمیں تحفظات ہیں جو بھی فیصلہ ہواپوزیشن کی رہبر کمیٹی کو کرنا چاہیے۔ تحریکیں اچانک نہیں

چلا کرتیں ہم حکومت کے خلاف ملکی مفادمیں اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مولانا فضل الرحمان کی تحریک ہے۔ انہوں نے اس کا اعلان کیا۔ ہم نے کسی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کیا۔ اگر تمام اپوزیشن جماعتوں کی قیادت شرکت کرے گی تو بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہونگے۔ ہم مولانا فضل الرحمان کی تحریک کی حمایت کررہے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ معاملہ مذاکرات سے حل نہیں ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کا اعلان کیا  کامیاب ہوتے ہیں تو مولانا کی کامیابی تصور ہوگی جبکہ ناکامی کی صورت میں اپوزیشن جماعتوں کی ناکامی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…