وزیر اعظم سے بین الاقوامی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات، پاکستان میں بڑی سر مایہ کاری کا اعلان کردیا

15  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے جون 2019ء میں قطر کے امیر کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بلندیوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئیکہاہے کہ پاکستان خطے کے ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات اور قریبی تعاو ن کو اہمیت دیتا ہے۔وہ منگل کو یہاں بین الاقوامی اسلامی بینک کے چیف ایگزیکٹو اور پاک قطر تکافل کے چیئرمین شیخ علی بن عبداللہ ثانی الثانی سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے

جنہوں نے وزیراعظم کو پاکستان میں مستقبل میں اپنے بزنس اور سرمایہ کاری کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ وہ پاکستان میں میزبانی کی صنعت میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس حوالہ سے منصوبہ بندی اگلے مراحل میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک قطر تکافل کے پاکستان میں 70 شاخیں ہیں اور اب ان کا گروپ پاکستان میں ریئل اسٹیٹ ہاؤسنگ اور میزبانی کی صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہا ہے۔ انہوں نے خطے میں امن اور سلامتی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو بھرپور انداز میں سراہا اور اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے لئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی مضبوط تعلقات اور قریبی تعاون کو مثبت اہمیت دیتاہے۔ وزیراعطم نے رواں سال جون میں امیر قطر کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نئی بلندیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔شیخ علی ثانی نے کہاکہ بینک پاکستان میں ہوٹلنگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے،پاک قطر تکافل کمپنی پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کریگی۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…