حکومت کا خزانہ خالی ہے، حج پر یہ کام نہیں کر سکتے؟ وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے دو ٹوک اعلان کر دیا

9  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت کا خزانہ خالی ہے اس لئے حج پر سبسڈی نہیں دے سکتے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا جس میں رواں برس حج کے موقع پر انتظامات اور آئندہ برس حج انتظامات کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے کمیٹی کو بتایا کہ ملائیشن ماڈل پر حج فنڈز کا قیام زیر غور ہے، ایک سال میں پیسہ تاخیر سے آتا ہے جس سے سعودی عرب میں انتظامات مہنگے

کرنا پڑتے ہیں، وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ 3 سالہ حج پالیسی بنائی جائے، اس سے عمارتوں کے معاہدے سستے اور اچھے ہوسکیں گے۔اجلاس کے دوران پیر نور الحق قادری نے کہا کہ متواتر حج کرنے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں کہ اس سال حج انتظامات بہترین تھے، حکومت کا خزانہ خالی ہے اس لئے حج پر سبسڈی نہیں دے سکتے۔کمیٹی نے حج 2019 کے انتظامات پر سینیٹر حافظ عبدالکریم کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی، سینیٹر منظور احمد اور سینیٹر کرشنا کماری بھی ذیلی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…