پبلک سروس کمیشن پر بھی عوام کا اعتماد کم ہونے لگا،سنگین الزامات لگ گئے

23  ستمبر‬‮  2019

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ میں مقابلے کے امتحانات میں سفارش اور بد انتظامی کے واقعات سے امیدوار مایوس ہونے لگے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انصاف کے لیے عدالت عظمیٰ جائیں گے، بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے حکام نے الزامات کی تردید کردی۔ کوئٹہ میں طلبہ مقابلے کے امتحانات سے مایوس ہونے لگے۔ طلبہ کا موقف ہے کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے تحت 2018ء میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے سیکشن افسر اور اسسٹنٹ کمشنر کی 66 اسامیوں پر ٹیسٹ ہوا، ٹیسٹ میں 9 ہزار امیدوار شامل ہوئے، 78 من پسند امیدواروں کو پاس کرنے کے بعد تعیناتی کی سفارش کردی گئی۔ امیدواروں نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ ٹیسٹ میں سوالات آئوٹ آف پیپر تھے۔ مس پرنٹنگ سمیت ٹیسٹ ملتوی کیے جانے اور اسی تاریخ میں دوبارہ انعقاد جیسے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا، ری چیکنگ کی درخواست مسترد کردی گئی۔ اس کے علاوہ شوکاز جاری کرکے گرفتاریاں کی گئیں، اس لیے انصاف کے لیے احتجاج کیا اور اب عدالت عظمیٰ جائیں گے۔ متعلقہ حکام کہتے ہیں کہ ٹیسٹ ری شیڈول کرنے سے پہلے تمام امیداروں کو مطلع کردیا تھا جبکہ مس پرنٹنگ اور سوالات آئوٹ آف پیپر آنے کے مسائل کی شکایات کا ازالہ بھی موقع پر کردیا گیا تھا۔‎



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…