نئی نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کی جگہ جیل ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا منشیات فروخت کرنیوالے عناصر کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

22  ستمبر‬‮  2019

لاہور (پ ر) پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ہماری نئی نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کی جگہ جیل ہے۔ متعلقہ ادارے اور پولیس مل کر ایسے عناصر کی بیخ کنی کریں

اور اس ضمن میں انسداد منشیات فورس سے بھی مکمل کوآرڈینیشن رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔یہ کالا دھندہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں،اس ناسور کے خاتمے کے لئے تیزی سے موثر کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کو منشیات سے پاک کرنے کے مشن میں متعلقہ اداروں کو فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…