جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر نے 3سال قبل استعفیٰ دیا،واپس آئے تو اکائونٹ میں35لاکھ ملے،حمزہ صدیق نے اتنی بھاری رقم کا کیا کیا؟دیانتداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

datetime 15  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کے دیانتدار ڈاکٹر حمزہ صدیق نے بیرون ملک سے واپس آکر تنخواہ کی مد میں اپنے اکاؤنٹ میں آنے والے 35 لاکھ روپے محکمہ صحت کو لوٹا دیے۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر حمزہ ساڑھے 3 سال قبل استعفیٰ دیکر کینیڈا چلے گئے تھے لیکن ان کی تنخواہ مسلسل اکاؤنٹ میں آتی رہی۔وطن واپسی پر ڈاکٹر حمزہ اکاؤنٹ بند کرانے

بینک گئے تو انکشاف ہوا کہ اس میں تنخواہ کے 35 لاکھ روپے پڑے ہیں جس پر انہوں نے یہ رقم واپس کرنے کیلئے محکمہ صحت کو خط لکھا لیکن کوئی جواب نہ ملا۔ڈاکٹر حمزہ نے بتایا کہ خود شیخوپورہ جاکر 35 لاکھ روپے محکمہ صحت کو واپس کیے توہسپتال کےایم ایس نے تعریفی لیٹر جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو رقم واپس کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 22 ہزار بھی اپنی جیب سے ادا کیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…