بوتلوں میں پانی فراہم کرنیوالی 11 بڑی کمپنیوں کے مختلف برانڈزکے ٹیسٹ،4معروف  برانڈز فیل ہوگئے، نام جاری

24  اگست‬‮  2019

لاہور (آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واٹر سیمپلنگ مہم کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد نتائج جاری کر دیے ہیں۔فلٹریشن پلانٹس کے بعد بڑے برانڈز کے پانی کا تجزیہ کیا گیا جس میں 11کمپنیوں کے مختلف برانڈزکے سیمپلزلیے گئے۔ نتائج کے مطابق معیار میں کمی اور غلط لیبلنگ پر 4 برانڈز فیل قرار دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واٹر سیمپلنگ مہم کے دوسرے مرحلے کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر ایوائن نیچرل واٹر،مری سپارکلیٹس پریمئم،داسانی اور سپرنگلے نیچرل واٹر کے سیمپل فیل ہوئے ہیں۔11 کمپنیوں کے مختلف برانڈزکے سیمپلزمیں معیار کی کمی اور غلط لیبلنگ پر 4 برانڈز فیل قرار دیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ لیبلنگ پر ایک جبکہ کوالٹی پر 3 برانڈز فیل قرار پائے ہیں۔معروف برانڈداسانی کے پانی میں تلچھٹ اور گندگی پائی گئی جبکہ ایوائن نیچرل اور سپرنگلے کے پانی میں ٹی ڈی ایس کا لیول کم پایا گیا ہے۔اسی طرح مری سپارکلیٹس پانی لیبل رول 8 (2) اور بیج نمبر درج نہ ہونے پر فیل قرار پایاہے۔حالیہ مہم میں فیل ہونے والے سیمپلز کی پروڈکشن تا دم اصلاح بند کر دی گئی ہے۔تصحیح کرنے والے پلانٹس کے دوبارہ سیمپل لے کر تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ اصلاح کا عمل مکمل اور دوبارہ سیمپل پاس ہونے تک فیل شدہ برانڈزکو سپلائی کی ہر گزاجازت نہیں ہو گی۔پاس اور فیل ہونے والے برانڈز کی مکمل فہرست پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تمام قسم کے پانی کا سال میں 4 دفعہ تجزیہ کر کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔پروڈکشن یونٹ چھوٹا ہو یا بڑا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کا یکساں نفاذ کیا جاتا ہے۔  پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واٹر سیمپلنگ مہم کا دوسرا مرحلہ مکمل کرنے کے بعد نتائج جاری کر دیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…