کروڑوں کے پلاٹس، دکانیں، گھر گاڑیاں، ن لیگ کے اہم رہنما رانا ثناءاللہ امیر ترین نکلے ،کیا کچھ بنارکھاہے؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں‎

24  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی اور ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ اور ان کے فیملی ممبرز کے اثاثوں کی تفصیلات ایک نجی ٹی وی چینل سامنے لے آیا، اے این ایف نے تمام اثاثے منجمد کرنے کی استدعا کی ہے، اے این ایف کی دستاویزات کے مطابق رانا ثنا اللہ کے نام کروڑوں روپے کے پلاٹس، گھر، دکانیں اور گاڑیاں ہیں۔ لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے نام پر کروڑوں روپے مالیت کی 3 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، دستاویزات کے مطابق رانا ثنا اللہ، ان کے فیملی ممبر اور قریبی عزیزوں کے نام پر

کل 14 کمرشل پلاٹس ہیں۔ اس کے علاوہ رانا ثناء اللہ، ان کی فیملی اور قریبی عزیز داروں کے نام پر 50 سے زائد دکانیں بھی ہیں، فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ، ان کے بھائی اور والدہ کے نام پردو گھر اور دو کمرشل ہالز بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ رانا ثناء اللہ اور ان کے فیملی ممبرز کے اکاؤنٹس میں بھاری رقوم بھی موجود ہیں، اے این ایف کے مطابق رانا ثناء اللہ نے تمام جائیداد منشیات سمگلنگ سے بنائی ہے۔ رانا ثناء اللہ اور ان کی فیملی کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی اے این ایف نے استدعا کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…