بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا نواز شریف کو نہیں پاکستان کو ہوئی، مریم نواز نے سنگین دعوے کردیئے

3  اگست‬‮  2019

پاکپتن (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے  کہا ہے کہ ہر طبقے کا فرد نالائق اعظم کو بددعائیں دے رہا ہے، عوام کہتی ہے ہمارا چولہا نہیں جلتایہ کہتا ہے نواز کا کھانا بند کر دیا۔   پاکپتن میں ورکر کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے  مریم نواز نے کہا کہ پاکپتن والو آپ کو سلام ہے، رات کے ڈھیڑ بجے کسی کا آج تک اس قدر استقبال نہیں کیا، نواز شریف سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا پاکپتن والوں کو خصوصی سلام دینا،

جیل میں بند نواز شریف کی طرف سے آپکو سلام، مریم نواز نے دوران خطاب بابا فرید کا شعر بھی پڑھا، مریم نواز نے کہا کہ حکومت نے ٹیکسوں کی بھرمار کر دی، پاکپتن والو مجھے آپ سے شکوہ نہیں ہے،آپ نے تو شیر پر مہر لگائی تھی لیکن آپ کے ووٹ کی عزت نہیں ہوئی، آپ کے ووٹ کی عزت کرنیوالا آج جیل میں ہے، آپ کے حقوق کی عزت کرنیوالا آج جیل میں ہے، پاکپتن والو ہاتھ اٹھاؤ کتنے لوگوں نے جج کی ویڈیو دیکھی، جج ارشد ملک ویڈیو میں کیا کہہ رہا تھا، جج کہہ رہا تھا کہ نواز شریف بے گناہ ہے، جج کہہ رہا تھا مجھے نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرنے پر مجبور کیا گیا، مریم نواز نے وزیر اعظم کو جعلی اعظم قرار دے دیا جعلی اعظم کیا تم نواز شریف کے دور کی روٹی کی قیمت لا سکتے ہو، اس کو شیر وانی پہننے کا شوق تھا، یہ شیر وانی عوام کو بہت مہنگی پڑی ہے، شیروانی کے شوقین بوریا بستر اٹھا اور چلتا بن، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا نواز شریف کو نہیں پاکستان کو ہوئی، پاکستان کو سلیکٹڈوزیر اعظم عمران  سے بھگتنا پڑا، تاریخ میں پہلی بار عوام نے اتنا مہنگا حج کیا، حاجیوں کی عمران کو بددعاؤں کی ویڈیوز آ رہی ہیں، عوام مہنگائی کا سوال کرے تو کہتا ہے فلاں کو گرفتار کر لیا، میں پاکپتن والوں سے نواز شریف کی بے گناہی کی گواہی لینے آئی ہوں، دربار بابا فرید پر نواز شریف کی رہائی کیلیے دعا کرو، پاکپتن والو میرے ساتھ اسلام آباد جا کر سلیکٹڈ کو دھکا دو گے؟۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں احمد رضا خاں مانیکا،

ایم پی اے میاں نوید علی، مسلم لیگی راہنما رانا احمد علی آرائیں، مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات رانا آصف عقیل، ضلعی سینئر نائب صدر عاطل محمود منے خاں،، ضلعی صدر خواتین ونگ موتیا مسعود خالد ودیگر بھی موجود تھے،جلسہ گاہ میں نواز شریف کی رہائی کیلیے نعرے بازی کی گئی جلسہ میں عارفوالا رانا ذاہد حسین، رانا رادت حسین اور سابق ایم پی اے ڈاکڑ فرخ حسین اور قبولہ ایم پی اے پیر کاشف چشتی کی قیادت میں قافلوں نے شرکت کی سے۔ مریم نواز نے درگاہ بابافریدالدین مسعود گنج شکر پر حاضری دی جہاں ملکی و ملی سلامتی کیلئے دعا کی اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…