جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

کلبھوشن یادیو،عالمی عدالت کا فیصلہ،جیت کس کی ہوئی؟ پاکستان یا بھارت؟جسٹس (ر)وجیہہ الدین نے بڑے سوال کا جواب دیدیا،حیرت انگیز انکشافات

datetime 18  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی)عام لوگ اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ کلبھوشن اور ٹیٹھیان(ٹی سی سی) بین الاقوامی کیسوں کے تضادات کھل کر سامنے آگئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کیس میں انٹرنیشنل کورٹ موجود تھا اور بھارت نے اس کے در پر دستک دی، وہاں بڑا و باوثوق ملک ہونے کے باوجود بھارت من پسند نتائج کے حصول میں ناکام رہا

اور کیس کو یہ کہہ کر پاکستان کے حوالے کردیا گیا کہ ملزم کو پاکستان اپنی صوابدید پر نظر ثانی کا موقع فراہم کرے اور حتمی پاکستانی عدالتی حکم آنے تک سزائے موت پر عمل در آمد موخر رکھا جائے۔ دوسری طرف ٹیٹھیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی) اپنی پسند کے ٹربیونل سے جس میں خود پاکستان نے ایک انگریز کو اپنا ممبر نامزد کیا، صرف 220 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے تقریبا 6 ارب ڈالر کا ایوارڈ لینے میں کامیاب ہوگئی۔ جسٹس (ر) وجیہہ کا کہنا تھا کہ تقریبا 25 گنا ہرجانہ بھرنے کے بجائے پاکستان کو تو کان کنی عمل معطل ہونے کے ناطے اس سے کہیں زیادہ ہرجہ خرچہ ملنا چاہئے تھا۔ ہمارا حال تو یہ ہے کہ بجائے اس کے کہ ٹی سی سی ٹھیکہ میں بد عنوانی ثابت کرتے، اپنے ہی ججوں و وکلا کو گرفتار کرانا چاہتے ہیں اور وہ بھی صرف اس لئے کہ ماضی کے پرویز مشرف کے ساتھی اب پی ٹی آئی کا لبادہ اوڑھ کر اقتدار کے ایوانوں میں دوبارہ رسائی حاصل کر چکے ہیں۔ عام لوگ اتحاد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خود پرویز مشرف کے قول پر عمل کرتے ہوئے پاکستان ہماری اولین ترجیح ہونا چاہئے اور 6 ارب ڈالر کے نئے جال سے نکلنے کی تراکیب تلاش کرنی چاہئیں، جیسے نظر ثانی کی درخواست، یوروپین کورٹ تک رسائی اور خود آسٹریلوی حکومت سے تعمیری گفت و شنید وغیرہ ہیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم اسی طرح کی ایک اور بے سروپا سزا یعنی عافیہ صدیقی کی 86 سالہ قید جیسے بھنور میں پھر سے پھنس جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…