پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن امیر ترین نکلے،نیب نے کی تمام جائیدادوں کی تفصیل جاری کردی، حیرت انگیز انکشافات

16  جولائی  2019

کراچی(این این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب) کراچی نے شرجیل میمن کی تمام جائیدادوں کی تفصیل جاری کردی ہے، جس کے مطابق شرجیل میمن اور ان کی والدہ کے نام پر 270 ایکڑ کی زرعی زمین ہے، شرجیل میمن نے والدہ کے نام پر ڈی ایچ اے میں 3 پلاٹس خریدے، تینوں پلاٹس کی مالیت 21 کروڑ روپے بنتی ہے۔نیب کے مطابق شرجیل میمن نے منی لانڈرنگ کے ذریعے

بیرون ملک 1 ارب 8 کروڑ سے زائد رقم بھجوائی، حیدرآباد میں 10 کروڑ سے زائد مالیت کی کاٹن فیکٹری بنائی گئی اور حیدرآباد میں ہی واقع راول فارم ہاؤس کی مالیت 1 ارب روپے ہے۔ شرجیل میمن اور ان کی اہلیہ کے نام پر کئی فلیٹس اور ولاز ہیں، سائٹ ایریا میں اپنے ملازمین کے نام پر بھی 6 پلاٹ خریدے اور یہ پلاٹ پرسنل سیکرٹری اظہار حسین ڈرائیور سبحان اور پراپرٹی ایجنٹ آغا احسان کے نام پر خریدے گئے۔دوسری جانب چیئرمین نیب نے شرجیل میمن کے خلاف تفتیش کی منظوری دے دی ہے۔ترجمان نیب کے مطابق شرجیل میمن سے آمدن سے زائد اثاثوں، منی لانڈرنگ پرتفتیش کی جائے گی، اِس سے پہلے شرجیل میمن کے خلاف صرف انکوائری چل رہی تھی۔ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب کی اجازت کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغازکر دیا ہے، شرجیل میمن نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر اربوں کی کرپشن کی اور دوران تعیناتی عہدے کاغلط استعمال کیا، کرپشن کے مرتکب ہوئے۔نیب ترجمان کے مطابق سابق وزیر نے بدعنوانی کے ذریعے کئی بے نامی جائیدادیں بنائیں، شرجیل میمن نے بے نامی جائیدادیں خاندان، ملازمین کے نام پربنائیں



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…