ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

“مجھے شک ہے کہ یہ برطانوی اخبار کیخلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کرینگےکیونکہ۔۔۔معروف صحافی ہارون رشید‎ نے بڑا دعویٰ کردیا‎‎

datetime 15  جولائی  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید نے شریف خاندان کی برطانیہ میں جائیداد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کی بہت بڑی انویسٹمنٹ ہےاور نواز شریف کے سوئس لینڈ میں اکائونٹس ہیں ،

دبئی میں ان کی انویسٹمنٹ ہے ،وہ پیرس کا کہہ کر سوئٹرز لینڈ جاتے تھے ہمیں ان کے ناراض لیگی رہنما بتاتے تھے کہ میاں صاحب سوئٹزرلینڈ گئے ہیں ۔سینئر کالم نگار ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ایک واقعہ مجھے معلوم ہے کہ انہوں نے سوئس بینکرز کو 70ہزار ڈالر کا قالین خرید کر دینے کی کوشش کی لیکن اس کے ساتھ ان کا سودا نہیں طے پا سکا کیونکہ قالین والا ایک لاکھ ڈالر مانگ رہا تھا ۔ کیا اس میں کوئی شک ہے کہ نواز شریف ، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹاپ کی انویسٹی گیشن ہو رہی ہے، مجھے ٹاپ انویسٹی گیٹر نے بتا یا ہے کہ 300کے قریب جائیدادیں ہیں اور یہ معاملہ اتنا جلدی سامنے نہیں آنے والا ، جیسے سعد رفیق کی ایک کمپنی سامنے آئی جس کے نیچے اوپر پتہ نہیں کتنی کمپنیاں ہیں ۔یہ سلسلہ بھی ایسے ہی ہے ۔ اس کو سامنے آنے میں وقت لگے گا۔ ایک یہ کہ وائٹ کالر کرائم کوپکڑنا ذرا مشکل ہوتا ہے اور دوسری بات جہاں سرمایہ کار سرمایہ کاری کرتے ہیں جیسا کہ ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ یہ جنت ہے سرمایہ کاروں کیلئے ۔برطانیہ کبھی نہیں چاہے گا کہ ان کے سرمایہ کار ان سے بددل ہوں ، اسی طرح متحدہ عرب امارات اور سوئٹزرلینڈ لینڈ کبھی نہیں چاہے گا کہ ان کے سرمایہ کار مایوس ہوں ۔ ‎‎



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…