جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

آسان شرائط پر قرض، کم آمدن والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 11  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے کسانوں، کم آمدن والے شہریوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور ہاؤسنگ سیکٹر کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے،

جس سے مالی مشکلات سے دوچار افراد اور کاروباری طبقے کو سہولت ملنے کی توقع ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ’’اپنا گھر اسکیم‘‘ سمیت زرعی شعبے اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے حوالے سے جاری اقدامات اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ کسانوں اور ہاؤسنگ سیکٹر سے منسلک افراد کے لیے قرضوں کے حصول کا عمل آسان بنایا جائے۔

حکومت نے قرضوں کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے بینکوں کی حوصلہ افزائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت کا اہم ستون ہے، اس لیے کسانوں کو مالی وسائل کے حصول میں غیر ضروری رکاوٹوں کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے بروقت اور آسان شرائط پر زرعی قرضوں کی فراہمی کو شعبے کی ترقی کے لیے ضروری قرار دیا۔وزیراعظم نے کم اور متوسط آمدن رکھنے والے طبقات کے لیے سستی رہائش کی فراہمی پر بھی زور دیا۔ اس مقصد کے لیے تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو اپنے متعلقہ صوبوں میں سرکاری و دیگر املاک کا جامع سروے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکومت کے مطابق املاک کے سروے کے بعد بینک ’’اپنا گھر اسکیم‘‘ کے تحت مستحق شہریوں کو قرض فراہم کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد محدود آمدن رکھنے والے افراد کے لیے گھر کی تعمیر یا رہائش کے حصول میں مالی معاونت تک رسائی آسان بنانا ہے۔

اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بھی مالی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کسانوں، کم آمدن والے شہریوں، کاروباری افراد اور ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے قرضوں تک آسان رسائی کی ہدایات معاشی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب اہم قدم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…