جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

مفتی طارق مسعود کے بیان پر شوبز شخصیات کا شدید ردعمل

datetime 10  ستمبر‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی) معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کے شادیوں سے متعلق وائرل بیان پر پاکستانی شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے،

اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے بیان کو ”انتہائی خطرناک” قرار دیتے ہوئے خواتین کو درپیش مسائل کے تناظر میں اس نوعیت کی گفتگو پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں مفتی طارق مسعود مردوں کی چار شادیوں کی حوصلہ افزائی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ وائرل کلپ میں ان سے منسوب بیان کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ”ہر مرد کی چار شادیاں کروانا میرا مشن ہے”۔ویڈیو کے بعض دیگر ریمارکس، خصوصاً کم عمر لڑکیوں سے متعلق گفتگو، بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا باعث بن رہی ہے۔ صارفین کی جانب سے بیان کے مختلف پہلوؤں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ڈیجیٹل مواد تخلیق کرنے والی اریج جمیل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو نادیہ جمیل نے اپنی انسٹاگرام کہانی پر دوبارہ شیئر کرتے ہوئے مفتی طارق مسعود کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

نادیہ جمیل نے کہا کہ ایسے معاشرے میں جہاں خواتین کو تشدد، جنسی زیادتی اور قتل جیسے سنگین جرائم کا سامنا ہے، اس نوعیت کی گفتگو انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ انہوں نے اسے خواتین کے خلاف نفرت کو مزید ہوا دینے والی گفتگو قرار دیا۔مفتی طارق مسعود کے وائرل کلپ پر اداکارہ عائشہ عمر، متھیرا اور ڑالے سرحدی سمیت متعدد شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی غم و غصے اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے وائرل بیان پر قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا، جبکہ دیگر نے خواتین کے حقوق، ازدواجی زندگی اور کم عمر افراد سے متعلق حساس معاملات پر ذمہ دارانہ گفتگو کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…