تین روزہ ہڑتال کا اعلان کردیاگیا

6  جولائی  2019

کراچی (این این آئی) کراچی کے تاجروں نے وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کی بھر مار کے خلاف پیر سے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 11مطالبات پیش کردیئے ہیں۔ہفتہ کو کراچی اتحاد کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کراچی کے تاجر پیر،منگل اور بدھ کو تین روزہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ اس وقت تمام تاجر متحد ہیں۔ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم اور انکم ٹیکس کی چھوٹ کو 12 لاکھ پر واپس لایا جائے۔ہر دکاندار سے ایک جیسا ٹیکس لیا جائے۔ ٹیکس دینے والوں کا آڈٹ نہیں کیا جائے۔گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس کم کیا جائے ۔دکانوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ بندکی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایک کروڑ روپے تک کی سیلزٹیکس کی چھوٹ برقرار رکھتے ہوئے سالانہ 12لاکھ روپے کی آمدنی کوانکم ٹیکس سے استثنیٰ بحال کیاجائے۔50ہزارروپے کی سیل پرکسٹمرز کی سی این آئی سی کی شرط ختم کی جائے۔ہردکاندار سے فکسڈ انکم ٹیکس وصول کیاجائے۔انکم ٹیکس گوشوارے کواردو زبان میں متعارف کرایاجائے۔4مختلف کٹیگری میں فکسڈ ٹیکس متعار ف کرایا جائے۔تاجر رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی اے سے موبائل فون رجسٹریشن کے نئے قانون کوختم کرکے فی موبائل400روپے ٹیکس عائد کیاجائے۔سیکنڈ ہینڈکلاتھ پر10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جائے۔انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے تاجروں کے حوالے سے غلط گفتگو کی ہے۔ہم عمران اسماعیل کو ہڑتال کرکے دکھائیں گے۔انہوں نے گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو احتجا ج کے دائرے کو ملک بھر تک وسیع کردیا جائے گا۔  کراچی کے تاجروں نے وفاقی بجٹ میں ٹیکسوں کی بھر مار کے خلاف پیر سے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو 11مطالبات پیش کردیئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…