متحدہ اپوزیشن کی جانب سے 25جولائی کو یوم سیاہ منانے کے اعلان پر تحریک انصاف نے جوابی قدم اٹھا لیا، کیا کام کرنے کا اعلان کردیا؟

27  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر چیمہ نے حزب اختلاف کی اے پی سی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25 جولائی 2018پاکستان کی سیاسی تاریخ میں حقیقی جمہوریت کے آغاز کے دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ ایک بیان میں عمر چیمہ نے کہاکہ یہ وہ دن تھا جب پاکستانی قوم نے کرپٹ اور نااہل سول آمروں کو اقتدار سے الگ کیا۔ انہوں نے کہاکہ 25 جولائی ہمیشہ’’ یوم جمہوریت ‘‘کے عنوان سے یاد رکھا

جائے گا، اپوزیشن کو عوام کا احساس ہوتاتو آج اجتماعی طور پر قوم سے اپنی لوٹ مار اور ناکام پالیسیوں پر معافی مانگتی۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ معاشی تباہی ان کی چوری اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ سارے مل کر بھی معیشت کی بحالی کے لئے حکومت کو کوئی مثبت تجویز نہیں دے سکے۔ انہوں نے کہاکہ رونے اور واویلا کرنے سے احتساب کا عمل نہیں رکے گا، اپوزیشن لیڈر اپنی بے گناہی کے ثبوت دیں یا قوم کا لوٹا پیسہ واپس کریں۔ انہوں نے کہاکہ اب کی بار بچنا نا ممکن ہے کیونکہ قومی مجرموں کا پہلی بار بلا امتیاز احتساب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج پاکستان میں ادارے اور عدالتیں مکمل طور پر آزاد ہیں۔عمر چیمہ نے کہاکہ اس ملک میں مک مکا یا نورا کشتی کی کوئی گنجائش باقی نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…