ماہ صیام سے قبل ہی مہنگائی کا ”جن“ بے قابو،عوام تبدیلی  سرکار سے تنگ آگئے، اشیاء خورد و نوش میں تشویشناک اضافہ

5  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) ماہ صیام سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ بڑھ گئے ہیں پیاز 70روپے فی کلولیموں 400روپے،سیب 300روپے،کیلا200روپے فی درجن اور خربوزہ 150روپے فی کلوفروخت ہونے لگا ہے،حکومت کی جانب سے 2ارب روپے کا پیکیج ملنے کے باوجود سٹوروں پر چینی،آٹا،گھی اور تیل سمیت دیگر اشیائے خورد ونوش تاحال دستیاب نہیں ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہ صیام کیلئے ریٹ لسٹ جاری کو تاجر برادری نے یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنی مرضی سے قیمتیں وصول کرنا شروع کردی ہیں

عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کو بددعائیں دینا شروع کردی ہیں۔ماہ مبارک سے قبل ہی ملک کے مختلف شہروں میں سبزیوں اور فروٹ سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں  100فیصد اضافہ کردیا گیا ہے راولپنڈی اسلام آباد سمیت دیگر شہروں کی فروٹ اور سبزی منڈیوں سے آنے والے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے تین روز قبل تک 40 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے والے پیاز کی قیمت 70روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے اسی طرح ٹینڈے کی قیمت 100روپے فی کلو،بینگن 80روپے فی کلو،بھنڈی120روپے فی کلو ٹماٹر 80روپے فی کلو جبکہ آلو 40روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے اسی طرح سفید سیب کی قیمت 150روپے سے 250روپے جبکہ بیرون ممالک سے آنے والے سیب کی قیمت 300روپے فی کلو ہوگئی ہے لیموں 400روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے ملک کے مختلف شہروں میں آٹے چینی،چاول اور دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اوپن مارکیٹ میں چینی 70روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے رمضان المبار ک کیلئے حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو 2ارب روپے کی سبسڈی ملنے کے باوجود سٹوروں میں چینی آٹا،گھی،چاول اور تیل کی سپلائی تاحال نہیں پہنچائی جا سکی ہے بعض سٹوروں میں بیسن،سفید چنے،لوبیا اور کھجور کی معمولی سپلائی دی گئی ہے جو اکثریتی سٹوروں میں پہلے ہی دن ختم ہوگئی ہے عوام کی بڑی تعداد سٹوروں کے چکر لگانے کے بعد مایوس ہوکر دیگر دکانوں کا رخ کر رہی ہے

سٹورز منیجرز کے مطابق کارپوریشن کے وئیر ہاوسز میں بھی اس وقت سامان کی قلت ہے جس کی وجہ سے سٹوروں کو سامان مہیا نہیں کیا جا سکا ہے اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان کیلئے جاری ہونے والے نرخنامے کو شہر کی تاجر برادری نے یکسر مسترد کردیا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے لگائے جانے والے سستے بازاروں میں بھی تاحال اشیائے خورد و نوش کے سٹال نہیں لگائے جا سکے ہیں شہر کی اکثر مارکیٹوں میں بھی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نرخنامے کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے بعض مارکیٹوں میں دودھ 120روپے جبکہ دہی 130روپے فی کلو فروخت ہونے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جارہی ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہر کو کنٹرول کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…