نواز شر یف کی طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کی ضمانت کی مدت ختم،دوبارہ جیل منتقلی کی تیاریاں، ن لیگ نے جوابی حکمت عملی تیار کرلی،بڑے فیصلے

5  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شر یف طبی بنیادوں پر چھ ہفتوں کی ضمانت کی مدت ختم ہونے پر کل (منگل) کوٹ لکھپت جیل منتقل ہو جائیں گے، اظہار یکجہتی کیلئے جیل تک مختلف مقامات پر اظہار یکجہتی کیلئے کیمپ لگائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے پارٹی قائد محمد نواز شریف کی 7مئی کی رات جیل منتقلی کیلئے حکمت عملی پر غور کیا ہے تاہم آج (پیر) کے روز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت دوبارہ اجلاس ہوگا جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر پرویز ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی قائد محمد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں مختلف مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گئے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف کی زیرصدارت آج پیر کے روز اجلاس ہوگا جس میں حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے جیل واپسی کے موقع پر کارکنوں کو آنے سے منع کیا ہے تاہم اس کے باوجود کارکن بضد ہیں کہ وہ اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے ہر صورت ان کے ساتھ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق جیل کی حدود میں داخل ہونے سے قبل نواز شریف کا کارکنوں سے خطاب بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق جیل جانے سے قبل پارٹی رہنماؤں کی نواز شریف سے ملاقاتیں بھی ہوں گی جس میں موجودہ صورتحال اور آئندہ کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…