جب سوئس بینکوں میں پیسہ، سرے محل باہر کے اکاؤنٹس خطرے میں ہوں تو انکی چیخیں تو نکلیں گی،اسد عمر نے پیپلز پارٹی کو کھری کھری سنا دیں

24  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ میں نے بلاول بھٹو زرداری کو غدار نہیں کہا تھا، میں نے کہا تھا کہ انکی انگریزی میں تقریر ہمارے ملک کے خلاف استعمال ہوگی اور بھارت کے میڈیا نے ایسا ہی کیا۔ ہمارا اور پیپلزپارٹی کے دور کا موازنہ کیا جائے تو ہم پیپلزپارٹی سے بہتر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا۔ اسد عمر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اسمبلی میں تقریر کی میں

اس کا جواب دینا چاہتا ہوں، میں نے ان کو غدار نہیں کہا تھا میں نے صرف یہ کہا تھا کہ انکی انگریزی کی تقریر ہمارے خلاف استعمال ہوگی۔ بلاول نے اسمبلی میں کہا کہ معاشی قتل ہوگیا، پی ٹی آئی کی نااہل ٹیم ہے، معیشت کی ترقی کی رفتار کم ہورہی ہے،اسدعمر نے کہا کہ جب آصف علی زرداری صدر تھے اس وقت پیپلزپارٹی کے پہلے سال معیشت کی رفتار 0.4 فیصد تھی۔ پیپلزپارٹی کے دور میں معیشت کی ترقی کی رفتار پانچ سال میں 2.8 فیصد رہی ہے مہنگائی میں اضافہ ہوا ۔ ہمارے آٹھ ماہ میں 6.8 فیصد معیشت افراط زر رہی پیپلزپارٹی کے دور میں 12.3 فیصد افراط زر رہی ہے بجٹ کا خسارہ بہت بڑھ رہا ہے۔ بلاول زرداری کی پارٹی کی حکومت میں بجٹ خسارہ 7.50 فیصد اوسط خسارہ رہا۔ ریونیو کے اہداف پورے نہیں ہوسکے۔ پیپلزپارٹی کے پانچ سالوں میں ایف بی آر کے اہداف میں 8.50 فیصد کی کمی رہی۔ قرضے بڑھ رہے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں 2008 سے 2013 ء میں 105 فیصد قرضوں میں اضافہ ہوا ہے جو کہ سب سے بڑی شرح ہے ۔ پیپلزپارٹی کی حکومت نے چار وزیر خزانہ بدلے ہیں اگر ہم ناکام ہیں تو آپ کیا تھے ،ناکام ترین یا نااہل ترین ۔ پانچ سالوں میں ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ان کے خلاف گھیرا تنگ ہورہا ہے فالودہ والے کے اکاؤنٹ سے پیسے نکل رہے ہیں۔ جب سوئس بینکوں میں پیسہ، سرے محل باہر کے اکاؤنٹس خطرے میں ہوں تو انکی چیخیں تو نکلیں گی۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام کی نمائندگی کرنی ہے تو مافیا کے آگے کھڑ ا ہونا پڑے گا ہم کسی کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، اگر عوام کو نظر آئے کہ بہتری کا سفر شروع ہورہا ہے تو وہ مشکلات بھی برداشت کرنے کو تیار ہیں۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…