ہم بھٹو کے اصلی وارث ہیں،آپ صنم سے پوچھیں وہ اپنے خون سے جدا کیوں ہے؟ قدرت نے بلاول کو لہجہ نانا کا نہیں بلکہ دادا حاکم جیسا دیاہے،غنویٰ بھٹو کھل کر بول پڑیں

4  اپریل‬‮  2019

گڑہی خدا بخش بھٹو،لاڑکانہ ( آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ بھٹو نے عظیم قوم تشکیل دی، جو مذاہب زبان اقوام سے اوپرتھی اور پاکستان کو قومی ریاست میں تبدیل کیا، ہم بھٹو کے اصلی وارث ہیں،آپ صنم سے پوچھیں وہ اپنے خون سے جدا کیوں ہے؟ قدرت نے بلاول کو لہجہ نانا کا نہیں بلکہ دادا حاکم جیسا دیاہے،بلاول تیس برس کا ہوگیا ہے کیوں کہ آج بھی باپ سے خرچہ لیتا ہے،

جس سے حلقہ کے عوام کی صحت کا خرچہ نکل جائے، جس ادارے نے بھٹو کو پھانسی دی، اس ادارے کے پرویز مشرف کو آپ کے باپ نے آزاد کیا ، ہم کبھی کشمیریوں کے حقوق کا سودا نہیں کریں گے ہاں زرداری گروپ کرسکتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی کے موقع پر گڑہی خدا بخش میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹو کے وفاداروآپ کو سلام ہے،آج آپ لوگ یہاں رشوت کے عوض نہیں آئے ہو، آپ نے گذشتہ 40سال سے تکالیف اور قربانیاں دی ہیں، ان کا سامنا کیا ہے، آپ کے مقابلے میں میرا صبر کچھ بھی نہیں ہے، 40سالوں کے دوران چار بھٹوز کو قتل کیا گیا، شہید بھٹو کو ضیاء4 ، بینظیر کو آصف، شاہنواز کو ان کی زوجہ ریحانہ اور میر مرتضیٰ کو ان کی بہن نے دھوکہ دیا، بے نظیر کے ساتھ ان کے شوہر آصف علی زرداری نے جاگیرداری اور سامراجیت میں گٹھ جوڑ کیے رکھا،آپ صنم سے پوچھیں وہ اپنے خون سے جدا کیوں ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ زرداری ایک چالاک بندا ہے، جس کے باعث وہ اوپر جا رہا ہے، آپ لالچ کو چھوڑیں، تو زرداری نیچے گر جائیگا، انہوں نے کہا کہ بھٹو نے عظیم قوم تشکیل دی، جو مذاہب زبان اقوام سے اوپرتھی اور پاکستان کو قومی ریاست میں تبدیل کیا، انہوں نے کہا کہ آمروں کے منشیوں نواز شریف، عمران خان، بینظیر زرداری دشمنی کا پاکستان نہیں چاہیے، ایوب نے ملک کا پانی فروخت کیا، یحیٰی نے ملک کو تقسیم کرادیا، ان کے گناہ ناقابل معافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جرم میں زرداری بھی اتنا ہی قصور وار ہے جس نے عوام کے ووٹ خرید کے سیاست کا بیڑہ ڈبودیا، غنویٰ بھٹو نے کہا کہ ہم بھٹو کے اصلی وارث ہیں، بھٹو نے مزدوروں کو کارخانے دیئے، طلبہ کو تعلیم دلائی، عوام کو بتایا کہ یہ ملک عوام کا ہے، حکمرانوں کا نہیں، عوام میں سے قوم بنانے کی بڑی بات کی، بھٹو نے طاقت اور عزت سے معاہدے کیے، نہ کہ عزت گنوائی، ہماری زمین آزاد ہے جس کی مثال شملہ معاہدہ ہے، بھٹو ایک دلیر اور ذہین انسان تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کرائے کے لوگوں کو کہتے ہیں کہ ہم کبھی کشمیریوں کے حقوق کا سودا نہیں کریں گے ہاں زرداری گروپ کرسکتا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت بھارتی پائلٹ کو آزاد کردیتی ہے، لیکن اپنے نوجوانوں کو آزاد نہ کرواکے نادانی کا ثبوت دیتی ہے،

اگر انہیں اتنی جلدی تھی تو پارلیمنٹ سے پوچھتے، پائلٹ کو آزاد کرکے مودی کو انتخابات کا تحفہ دیا، اور عمران ایک سکے کا نہی ایک دوسرے کا حصہ ہیں، ہم ایک قوم ہیں اوریہ وقت خاموش رہنے کا نہیں، بلاول پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ قدرت نے آپ کا لہجہ نانا کا نہیں بلکہ دادا حاکم جیسا دیاہے، انہوں نے کہا کہ بلاول تیس برس کا ہوگیا ہے کیوں کہ آج بھی باپ سے خرچی لیتا ہے، جس سے حلقہ کے عوام کی صحت کا خرچہ نکل جائے، بلاول آپ کو مسکرہ بناکر دو تلواروں کا نشان الاٹ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ جس ادارے نے بھٹو کو پھانسی دی، اس ادارے کے پرویز مشرف کو آپ کے باپ نے آزاد کیا، چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا، گرفتار نہیں کرایا، آپ پی پی پی کو اپنی ملکیت سمجھتے ہو، پی پی پی ہمیں عوام نے دی ہے، یہ وہی عدلیہ ہے، جس نے 40برس قبل بھٹو کو پھانسی دی، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں عوام کو اس کے سارے حقوق ملیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…