موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی مکمل ناکام ہوچکی،ملک میں ڈالر اور ٹماٹر کا مقابلہ جاری ،عمران خان رویہ درست کریں ورنہ پورے پاکستان کی مین ہائی ویز بند،دھماکہ خیز اعلان

4  اپریل‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے چیئرمین نثار حسین جعفری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی مکمل ناکام ہوچکی ہے۔آئے روز مختلف ناموں سے ٹیکس اور ڈیوٹی غریب عوام پر مسلط کی جارہی ہے ۔

ملک میں ڈالر اور ٹماٹر کا مقابلہ ہورہا ہے۔ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ظالمانہ اضافہ سے ہم کرایہ بڑھا دیں تو اس کا اثر غریب عوام پر ہوگا ۔ حکومت نے 10اپریل تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ٹرانسپوٹر ز الائنس سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوجائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی ماہ سے موجودہ حکومت کو برداشت کرہے ہیں اگر عمران خان نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو ہم 3گھنٹوں میں پورے پاکستان کے مین ہائی ویز کو بند کردینگے۔ملک میں ڈالر اور ٹماٹر کا مقابلہ ہورہا ہے ،ڈالر 142جبکہ ٹماٹر 140روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کا مطلب اشیا خورد نوش سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جو کہ غریب عوام پر ظلم ہے اور ہم ان پر یہ ظلم نہیں ہونے دینگے۔اپنے مطالبات کے حوالے سے نثار حسین جعفری نے کہا کہ حکومت فوری تیل کی قیمتوں میں کمی کرے اور کسٹم ، ایکسائز ٹریفک اورڈسٹرک پولیس ٹرانسپوٹروں کے ساتھ جو ظلم کرتے ہیں اس کو فوری بند کیا جائے۔جبکہN-5سپر ہائی وے کو بھی فوری بحال کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…