پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ،سرمایہ کار میدان میں آگئے، متعدد نفسیاتی حدیں بحال

26  مارچ‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38200اور38300کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں41ارب37کروڑروپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت52.97فیصدزائد جبکہ51فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز

منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 38039پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم برادر ملک چین کی جانب سے 2ارب ڈالر سے زائد ملنے کے نتیجے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے کے باعث حکومتی مالیاتی ، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے ٹیلی کام،توانائی فوڈز،سیمنٹ سمیت سیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 38372پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اتارچڑھاؤ کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکا،اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس200.47پوائنٹس اضافے سے38329.13پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے177کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،139کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ31کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں41ارب37کروڑ94لاکھ84ہزار844روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر78کھرب7ارب87کروڑ55لاکھ24ہزار396روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر8کروڑ63لاکھ89ہزار470شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت2کروڑ99لاکھ14ہزار720شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے

فلپس موریس کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت57.35روپے اضافے سے3981.43روپے اورماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت22.94روپے اضافے سے1245.31روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت92.99روپے کمی سے1767.00روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت78.48روپے کمی سے7321.12روپے ہوگئی ۔منگل کوورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں1کروڑ54لاکھ39ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست

رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے کمی سے1.09روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں71لاکھ64ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت5.45روپے پر مستحکم رہی ۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس99.06پوائنٹس اضافے سے18139.52پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس582.17پوائنٹس اضافے سے62488.38پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس148.72پوائنٹس اضافے سے28061.69پوائنٹس پر بند ہوا ۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…