کرنسی نوٹوں کی دھڑا دھڑ چھپائی ،حکومت نے نیا ریکارڈقائم کردیا،صرف ایک ہفتے میں کتنے نئے نوٹ جاری کردیئے؟ انتہائی تشویشناک انکشافات

17  مارچ‬‮  2019

کراچی(این این آئی) پی ٹی آئی حکومت نے زیادہ قرض لینے کا ریکارڈ، مہنگائی کا ریکارڈ اور اب نئے نوٹ چھاپنے کا بھی نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا، ایک ہفتے میں 100 ارب روپے کے نوٹ جاری کردیئے گئے، زیرگردش نوٹوں کی مالیت ملکی تاریخ میں پہلی بار 50 کھرب روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران 99 ارب 59 کروڑ 15 لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے، جس سے ملک میں زیر گردش نوٹوں کا حجم 99 ارب 65 کروڑ روپے کے اضافے سے 50 کھرب 10 ارب 74 کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہونے کے باعث حکومت قرض لے کر یا نئے نوٹ چھاپ کر اخراجات پورے کر رہی ہے۔رواں مالی سال کے دوران حکومت نے گزشتہ سال سے 190 فیصد زیادہ نئے نوٹ جاری کیے جبکہ اب تک وفاقی حکومت مرکزی بینک سے مجموعی طور پر 31 کھرب 31 ارب روپے قرض بھی لے چکی ہے جو گزشتہ سال اس عرصے سے 235 فیصد زیادہ ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت آمدنی کے مطابق خرچ کرنے کی بجائے زیادہ قرض لینا اور نئے نوٹ چھاپنا شروع کر دیتی ہے جس کی وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے۔  پی ٹی آئی حکومت نے زیادہ قرض لینے کا ریکارڈ، مہنگائی کا ریکارڈ اور اب نئے نوٹ چھاپنے کا بھی نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا، ایک ہفتے میں 100 ارب روپے کے نوٹ جاری کردیئے گئے، زیرگردش نوٹوں کی مالیت ملکی تاریخ میں پہلی بار 50 کھرب روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران 99 ارب 59 کروڑ 15 لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے، جس سے ملک میں زیر گردش نوٹوں کا حجم 99 ارب 65 کروڑ روپے کے اضافے سے 50 کھرب 10 ارب 74 کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…