دشمن کے سرحد پار کرنے سے کتنے منٹ پہلے ہم اس کے سر پر پہنچ جاتے ہیں؟ جے ایف 17 تھنڈر سے بھارتی جہاز تباہ کرنیوالے پائلٹ حسن صدیقی نے سب کچھ بتا دیا‎

13  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)27 فروری2019 کو پاک فضائیہ کے بہادر سپوت اسکواڈرن لیڈر حسن محمود صدیقی نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے۔ان کاایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔جو انہوں نے ایک نجی ٹی وی پر 2016ء میں دیا تھا۔دوران پروگرام حسن محمود صدیقی کہتے ہیں کہ ہم 24 گھنٹے تیار ہیں۔

ہم میں سے کوئی نہ کوئی 24 گھنٹے تیار رہتا ہے۔ہمارے ائیر ڈیفنس کنٹرولر سرحدوں پر نظر رکھتے ہیں۔جب کوئی دشمن اندر آنے کو سوچتا ہے تو ہمیں فوری اس کی اطلاع مل جاتی ہے اور اس سے پہلے کہ وہ ہماری سرحدوں کو عبور کرے ہم 6 منٹ کے اندر اس کے سر پر پہنچ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی ایسا طیارہ ہماری طرف آنے کا سوچے بھی تو ہم اس کے قریب آنے سے پہلے ہی پہنچ جاتے ہیں۔حسن محمود صدیقی نے ایف 16 اڑانے کو خوبصورت جذبہ قراردیا اور کہا کہ یہ دنیا کا ایک خوبصورت ترین جہاز ہے۔اس طیارے کو اڑانا میرے لیے فخر کی بات ہے اور ہم ان طیاروں کی بدولت ہی خطے میں بہت اوپر کھڑے ہیں۔ایف 16 کو اڑانا اور اس سے دشمن کا مقابلہ کرنا میرے لیے ایک فخر کی بات ہے۔حسن محمود صدیقی نے مزید کہا کہ ہماری ٹریننگ اتنی زبردست کی گئی ہے کہ ہم کبھی بھی دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کر سکتے ہیں۔ جب دشمن سے مقابلے کے لیے جاتے ہیں تو اس وقت پیدا ہونے والا جذبہ اتنا خوبصورت ہوتا ہے کہ اس کو بیان نہیں کیا جا سکتا اور دشمن سے لڑنے کا جذبہ اس وقت اللہ تعالیٰ دیتے ہیں۔یہ جذبہ دشمن کا مقابلہ کرنے اور اس پر جھپٹنے کا ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…