ڈالر مزید مہنگاہوگیا،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے مزیداربوں ڈوب گئے ،سونے کی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

27  فروری‬‮  2019

کراچی (این این آئی) پاک بھارت کشیدگی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوبھی مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس38800اور38700کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید24ارب85کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت69.05فیصدزائدجبکہ78.37فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بیکنگ،توانائی، سیمنٹ،فوڈزاور دیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کا روبارکاآغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس38857پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث مقامی سرمایہ گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس37323پوائنٹس کی نچلی سطح پرریکارڈ کیاگیا،تاہم پاکستان کی جانب سے انڈیا پر جوابی وار کرنے اور دوانڈین طیارے گرانے کی خبروں پر مقامی سرمایہ کار گروپ ایک بار پھرمارکیٹ میں سرگرم نظرآئے ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی38600کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤکاسلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس128.98پوائنٹس کمی سے38692.69پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے72کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،290کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ8کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں24ارب85کروڑ60لاکھ40ہزار892روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر77کھرب47ارب78کروڑ21لاکھ19ہزار715روپے ہوگئی۔بدھ کومجموعی طور پر27کروڑ36لاکھ85ہزار230شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت11کروڑ17لاکھ93ہزار960 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت101.28روپے اضافے سے2516.28روپے اورملت ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت12.96روپے اضافے سے838.06روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت100.00روپے کمی سے7100.00روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت74.01روپے کمی سے1531.00روپے ہوگئی ۔بدھ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں3کروڑ50لاکھ79ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے کمی سے12.24روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ98لاکھ16ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت13پیسے کمی سے5.87روپے ہوگئی۔

بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس40.77پوائنٹس کمی سے18662.46پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس301.03پوائنٹس کمی سے64967.18پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس96.82پوائنٹس کمی سے28245.41پوائنٹس پر بند ہوا ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت70000روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکااضافہ ریکارڈکیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1325ڈالرسے بڑھ کر1327ڈالرہوگئی۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں650روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں558روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی69350روپے سے بڑھ کر70000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت59456روپے سے بڑھ کر60014روپے ہوگئی۔بدھ کوچاندی کی فی تولہ قیمت میں10.00روپے اوردس گرام قیمت میں8.57روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے سے گھٹ کر870.00روپے

اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے سے گھٹ کر745.88روپے ہوگئی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے باعث ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے،انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید14پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالرکی قیمت20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں14پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.96روپے سے بڑھ کر139.10روپے اور قیمت فروخت138.06روپے سے بڑھ کر139.20روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.50روپے سے بڑھ کر138.70روپے اورقیمت فروخت139.00روپے سے بڑھ کر139.20روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں70پیسے اوربرطانوی پاؤنڈکی قیمت میں1.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.50روپے سے بڑھ کر157.20روپے اورقیمت فروخت158.30روپے سے بڑھ کر159.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید181.80روپے سے بڑھ کر182.80روپے اورقیمت فروخت183.60روپے سے بڑھ کر184.60روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں15پیسے اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.80روپے سے گھٹ کر36.65روپے اورقیمت فروخت37.10روپے سے گھٹ کر37.00روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.70روپے اورقیمت فروخت38.00روپے پرمستحکم رہی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.50روپے اور قیمت فروخت21.80روپے پرمستحکم رہی ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…