مدینہ کی ریاست کا یہ مطلب نہیں لوگوں کو مفت میں حج کروائیں،خواہش تھی حج پر سبسڈی دی جائے لیکن کس نے انکارکردیا؟،وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے وضاحت کردی

1  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست کا یہ مطلب نہیں لوگوں کو مفت میں حج کروائیں،ریاست کا مطلب لوگوں کو خوشیاں دینا اور فلاحی ریاست بنانا ہے، ہماری خواہش تھی حج پر سبسڈی دی جائے لیکن وزیراعظم اور کابینہ نے اس سے اتفاق نہیں کیا ۔

پشاورکی شہید بینظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کا مطلب یہ نہیں کہ لوگوں کو مفت حج کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ دینہ کی ریاست کا مطلب لوگوں کو خوشیاں دینا اور فلاحی ریاست بنانا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری وزارت کی خواہش تھی کہ حج پر سبسڈی دی جائے، مگر وزیراعظم اور کابینہ نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا،کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ حج صاحب استطاعت لوگوں کا حق ہے اس لئے سبسڈی صحت ،تعلیم اور دیگر فلاحی کاموں پر لگانا چاہئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج کی سبسڈی سے غریب اور امرا طبقہ دونوں مستفید ہورہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال حج تاریخ کا مہنگا ترین حج ہوتا ہے اور صاحب استطاعت لوگ ہی حج کرتے ہیں جس کے پاس پیسے ہوں وہ حج کیلئے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حج پر دی جانیوالی سبسڈی مفاد عامہ کے دیگر اقدامات کیلئے مختص کرینگے۔ وفاقی وزیرنے کابینہ اجلاس کے دوران ناراضگی کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران فون کال سننے کیلئے باہر نکلا تھا جسے کسی نے ناراضگی کا تاثر دیا۔  نور الحق قادری نے کہا ہے کہ مدینہ کی ریاست کا یہ مطلب نہیں لوگوں کو مفت میں حج کروائیں،ریاست کا مطلب لوگوں کو خوشیاں دینا اور فلاحی ریاست بنانا ہے، ہماری خواہش تھی حج پر سبسڈی دی جائے لیکن وزیراعظم اور کابینہ نے اس سے اتفاق نہیں کیا ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…