66ممالک کیلئے ویزے ختم،حکومت نے حیرت انگیزاعلان کردیا

13  جنوری‬‮  2019

لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کو اس وقت کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں ،23جنوری کو مستحکم معاشی پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ،کسی اور مقصد نہیں بلکہ وزارت کے امور کے سلسلہ میں کراچی جارہا ہوں ،کراچی میرا ملک ہے مجھے وہاں جانے سے کون روک سکتاہے ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے اپنے طرز سیاست سے اپنی سیاسی قبر خود کھودی ہیں اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں ،

ایک جیل چلا گیا ہے دوسرا بھی چلا جائے گا اور انشا اللہ ان کا اچھا وقت گزرے گا ، امریکہ ہمیں کولیشن سپورٹ فنڈ دے ہی نہیں رہا ،کیمرون منٹرکو ریٹائر ہوئے کافی عرصہ ہو گیا ہے انہیں معلوم نہیں کہ پاکستان او رامریکہ کے تعلقا ت کافی بہتر ہو گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمر اہال میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن سماجی ہے اور جب وہ مدینہ کی ریاست کی بات کرتے ہیں تو اس کا مقصد برداشت ، ایک دوسرے کے خیالات کو سننے اور سمجھنا ہے ، ایسا معاشرہ جہاں پر انصاف اور رحم ہوگا ،ہم اس طرف بڑھنا چاہتے ہیں اور ہم اس ایجنڈے کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے، پاکستان کے میگا ایونٹ کا کیلنڈر لا رہے ہیں جبکہ دنیا کے 66 ملکوں کے لئے ویزے کو ختم کر رہے ہیں تا کہ سیاحت کو فروغ مل سکے، 23 جنوری کو نیا بجٹ سامنے لائیں گے، اب اصل بجٹ آ رہا ہے،نئے منی بجٹ میں معاشی استحکام لائیں گے، عوام صبر کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس وقت کوئی سیاسی چیلنج درپیش نہیں۔ آصف علی زرداری اور نواز شریف دو جماعتیں چلا رہے تھے لیکن ان کا سیاسی طور پر خاتمہ ہو چکا ہے ،اپنے طرز سیاست سے خود ہی اپنی سیاسی قبر کھودی ہیں اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں ۔ سابقہ سیاسی حکومتوں کے ادوار میں اٹک جیل او ربند جیلوں میں ٹرائل ہوتے رہے لیکن آج ان کے عجیب و غریب ٹرائل ہو رہے ہیں ۔

نواز شریف دوران ٹرائل لندن چلے گئے ، ان کے وکیل نے 22روز کراس ایگزیمن کیا ، ان تک ہر کسی کی رہائی ہے او رجو ان سے ملنا چاہتا ہے مل سکتا ہے ، ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کاغذوں میں قید ہیں لیکن وہ رہتے اپنے گھر میں ہیں اور پھر پارٹی کی میٹنگ بھی بلا لیتے ہیں ، ان کا دل چاہے تو نیب کے پراسیکیوٹر کو بھی بلا لیتے ہیں، ہم نے تو ایسا ٹرائل کبھی نہیں دیکھا ۔ لیکن اب یہ اپنے سیاسی اختتام کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مستحکم سیاسی حکومت کی بنیاد رکھی انشا اللہ 23جنوری کو مستحکم معاشی پاکستان کی بنیاد رکھیں گے،

اس وقت سب کی نظریں عمران خان کی طرف ہیں او رپی ٹی آئی کی حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی ۔ انہوں نے فیاض الحسن چوہان کی وزارت کی تبدیلی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اب صلح کر لیں ، فیاض الحسن چوہان اتنا برا آدمی نہیں ہے ،وہ صرف بات سیدھی کر دیتا ہے ۔انہوں نے اپنے دورہ کراچی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میری وزارت نے یہ دورہ رکھا ہے ، یہ دورہ اچانک نہیں رکھا گیا ۔ کراچی میرا ملک ہے او رمجھے وہاں جانے سے کون روک سکتا ہے ، جہاں تک آپ سعید غنی کی بات کر رہے ہیں تو وہ کسی دن جلدی اٹھ گئے ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کے بیرون ملک جانے پابندی جے آئی ٹی نے لگائی ہے ۔انہوں نے سابق امریکی عہدیدار کیمرون منٹرکے بیان پر کہا کہ وہ تو کافی عرصے سے ریٹائرہو گئے ہیں او رانہیں معاملات کا علم نہیں، امریکہ تو ہمیں کولیشن سپورٹ فنڈ دے ہی نہیں رہا ۔ امریکہ پاکستان کا معاملہ اچھا چل رہا ہے اور تعلقا ت بہتر ہو رہے ہیں ۔ پومپیو آئے تھے اور شاہ محمودقریشی بھی گئے تھے ،واشنگٹن اور اسلام آباد میں تعلقات کافی بہتر ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کہا کہ ابھی تو بہت لمباعرصہ پڑا ہے ۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے

معاملات طے کرنے کے دباؤ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے پارلیمان کے اندر اورباہر پورا سیاسی دباؤ ڈالا لیکن عمران خان تو این آر او دینے پر یقین ہی نہیں رکھتے ، ایک چلا گیا ہے اوردوسرا بھی چلا جائے گا اور اانشا اللہ ان کا اچھا وقت گزرے گا ۔ انہوں نے 23جنوری کو جشن منانے کے حوالے سے کہا کہ جشن منائیں گے ،پچھلے سارے بجٹ جعلی تھے لیکن اب اصلی بجٹ آرہے ہیں ۔ انہوں نے گورننس کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری گورننس سے کسی کا مقابلہ ہو ہی نہیں سکتا اور انشا اللہ دو تین سال گزاریں آپ شکریہ ادا کریں گے کہ آپ نے تو کمال ہی کر دیا ، ملک کی لیڈر شپ پر بھروسہ کریں ۔

تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں وزارات اطلاعات پورے پاکستان میں میگا ایونٹس کا کیلنڈر جاری کرے گا ، 66 ممالک کا ویزا پاکستان کیلئے ختم کر رہے ہیں،ہم نے میلوں کے لئے اقدامات کرنے ہیں ان میں سے حادثات کو ختم کرنا ہے،ہم نے اپنی فلم انڈسٹری کو آگے لے کر جانا ہے۔ایسی حکومت آئی ہے جس کیلئے عوام کا دل دھڑکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی میڈیا بھی مادر پدر آزاد نہیں ہونا چاہیے ، جہاں دوسروں کی حد شروع ہوتی ہے وہاں میڈیا کی آزادی کی حد ختم ہو جاتی ہے ، کچھ آئین کی حدود بھی ہیں۔ جہاں دوسروں کی آزادی شروع ہوتی ہے وہاں حکومت ضرور ریگولیٹ کرے گی ، پاکستانی میڈیا کو اپنا ماڈل تبدیل کر نا ہو گا،دنیا میں کہیں بھی مادر پدر آزادی نہیں ہوتی۔نیوز میڈیا بڑا ووکل ہے۔میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی بات کرتا ہوں۔ہم روز فوجیوں کے جنازے پڑھتے ہیں ہم ہمیشہ فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…