جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

بابا کب واپس آئینگے؟شہید ایس پی طاہر داوڑ کی ننھی بیٹی کی تصویر جس نے بھی دیکھی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں تھانہ رمنا کی حدود سے اغوا ہونے و الے ایس پی رورل پشاور طاہر داوڑ کو شہید کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق طاہر داوڑ کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہوئی ہے جسے مبینہ طور پر افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں قتل کر دیا گیا ہے ۔

طاہر داوڑ کو دو ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد سے ان کی بیٹی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے بابا کی تصویر اٹھائے ان کی آمد کی منتظر ہے اور دعا کر رہی ہے کہ میرے بابا جلد گھر واپس لوٹ آئیں لیکن ننھی کلی اس ظالم دنیا سے واقف نہیں۔داوڑ شہید کی ننھی بیٹی کی اس تصویر نے ہر دیکھنے والوں کو جذباتی کر دیا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شہید کی بیٹی کے چہرے کے تاثرات سے واضح ہو رہا ہے کہ وہ اپنےو الد کو کتنا یاد کر رہی ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے بیرونی مداخلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کس قدر عجیب بات ہے کہ طاہر داوڑ کو اغوا کرنے کے بعد بری طرح سے قتل کر دیا گیا لیکن کوئی بھی نہیں بتا رہا ہے کہ آخر یہ کیسے ہوا؟۔ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ۔۔۔ واضح رہے کہ شہید طاہر داوڑکی لاش کیساتھ پشتو میں لکھا گیا کاغذ بھی لگایا گیا ہے جس میں طالبان نے ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے کہ مقتول طاہر داوڑ فوج کا ساتھ دیکر مجاہدین کو قتل اور گرفتار کرتے تھے۔دریں اثنا پاک افغان سرحد طورخم پر افغان سیکورٹی حکام نے پاکستانی پولیس آفیسر کی لاش ایف سی کے حوالے کردی اس حوالے سے پولیس کی جانب سے باقاعدہ کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…