بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک پورا چینل بند،وقت نیوز نے مطیع اللہ جان سمیت تمام اینکرز اور ملازمین فارغ کردئیے ،پورے ملک میں دفاتر کو تالے

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خراب معاشی حالات کی وجہ سے پاکستان کے میڈیا چینلز بھی اس وقت مالی مشکلات میں گھرے ہیں ۔ سرمایہ کار پاکستان میں پیسہ لگانے سے گھبرا رہے ہیں اور اشتہارات مکمل طور پر بندہیں ۔ٹی وی چینلز اور اخبارات کی کمائی کا واحد راستہ اشتہارات ہی ہوتا ہے ۔انہی مشکلات سے دوچار چینل ’’ وقت ‘‘ نیوز نے پہلے مراحل میں چینل میں ملازمین کی تعداد کو کم کیا لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی تاہم آہستہ آہستہ حالات یہاں

تک پہنچ گئے کہ انتظامیہ کو چینل کی نشریات مکمل طور پر بند کرنا پڑ گئی ہیں ۔ حال ہی میں چینل سے فارغ ہونے والے صحافی مطیع اللہ جان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے صحافتی دنیا کو اس افسردہ خبر سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ” وقت ٹی وی کا تمام عملہ نوکریوں سے فارغ کر دیا گیاہے اور پاکستان بھر کے دفاتر بھی بند کر دیئے گئے ہیں ۔“واضح رہے کہ اس سے پہلے یہ خبر بھی آئی تھی کہ دنیا نیوز کے اینکرز کی تنخواہوں میں 35 فیصد کمی کر دی گئی تھی ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…