سندھ کے لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کے طر ز حکمرانی سے بری طرح مایوس ہیں ٗوزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سندھ میں گورنر راج سے متعلق بڑااعلان کردیا

29  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے سندھ میں گورنر راج کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ کے لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کے طر ز حکمرانی سے بری طرح مایوس ہیں ٗسابق حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے قانون کا غلط استعمال کیا ٗ اب ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ماضی کی حکومتوں نے نہ صرف ملکی معیشت کو تباہ کیا بلکہ ملکی اداروں کو بھی کافی نقصان پہچایا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی لیکن عوامی فلاح و بہبود کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کے استحکام کے لیے مثبت اور ٹھوس اقدامات کر رہی ہے تاکہ ملک آگے بڑھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں لیکن سندھ کے لوگ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرز حکمرانی سے بری طرح مایوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی سرمایہ کاروں سمیت بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو بہترین اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر سمیت تمام معاملات کا حل مزاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔نعیم الحق نے کہاکہ ہماری حکومت نے جو اقدامات اپنے پہلے 100 روز میں کیے ہیں، گزشتہ حکومتوں نے 6 ماہ میں بھی ایسا کام کبھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے قانون کا غلط استعمال کیا لیکن اب ملک میں قانون کی بالادستی قائم ہے۔



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…