فاروق ستار پارٹی سے فارغ ، استعفیٰ منظور ہوتے ہی سینئر رہنما نے بھی ایم کیو ایم سے متعلق خاموشی توڑ دی ،دھماکے دار اعلان کر دیا

28  اکتوبر‬‮  2018

کراچی (آئی این پی )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے فاروق ستار کا بطور رکن رابطہ کمیٹی استعفی منظورکر لیا، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں فاروق ستار کی جانب سے نظریاتی پارٹی بنانے سے متعلق اعلان پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں فاروق ستار سے متعلق رابطہ کمیٹی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ان کا بطور رکن رابطہ کمیٹی استعفیٰ منظور کر لیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو شو کاز نوٹس بھی جاری کردیا ہے، شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فاروق ستار نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے، فاروق ستار شوکاز نوٹس کا جواب دیں۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میں 1986جیسی نظریاتی اور فعال منظم ایم کیو ایم چاہتا ہوں، ہر کارکن اور ذمے دار کو5 فروری کی پوزیشن پر بحال کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی میں چند افراد کی اجارہ داری ہے، پارٹی کو تنظیمی بحران سے نکالنے کے لیے 22رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اس وقت بحران کا شکار ہے۔رابطہ کمیٹی نے 2018 کے الیکشن میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرتے ہوئے قواعد و ضوابط کی دھجیاں ارائیں، پیسے والے خاندانوں کو پارٹی ٹکٹ دئیے گئے چند افراد ایم کیو ایم پر قابض ہیں جو کسی قابل نہیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ بہادر آباد والے کچھ کہیں گے مگر میں انہیں ابھی بتادینا چاہتا ہوں کہ 15 جنوری کو میری واپسی کے بعد پوری رابطہ کمیٹی سے مشاورت نہیں کی جاتی تھی اور رابطہ کمیٹی میں چند افراد کی اجارہ داری ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…