منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

جہاں بھی گئے داستان چھوڑ آئے۔۔ اسحاق ڈارکا پورا خاندان ابو ظہبی چھوڑ کر لندن شفٹ ہو گیا ابو ظہبی میں ایسا کیا ہوا کہ اچانک لندن شفٹ ہونا پڑ گیا؟تہلکہ خیز انکشاف

datetime 30  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جہاں بھی گئے وہاں داستان چھوڑ آئے، اسحاق ڈار کا خاندان ابوظہبی حکومت کی انکوائریوں سے بھاگ کر لندن منتقل، معروف صحافی محمد مالک کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ اسحاق ڈار کا پورا خاندان ابو ظہبی سے لندن منتقل ہو گیا ہے۔ ابو ظہبی سے

لندن منتقلی کے حوالے سے محمد مالک نے وجہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ابو ظہبی کی حکومت نے ڈار صاحب اور ان کے خاندان کے خلاف انکوائریاں شروع کر دی تھیں جبکہ لینڈنگ کے کاروبار میں بھی کئی لوگوں نے ان سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا تھا۔محمد مالک کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار وطن واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسحاق ڈار کی رکنیت معطل کرکے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔ اسحاق ڈار کواتوار کے روز لندن میں پاکستانی میڈیا نے گھیرلیا تھا۔۔اسحاق ڈار سے سوال کیا گیا کہ آپ بیماری کا بہانہ کرکے یہاں بیٹھے ہوئے ہیں آپ کوپاکستان جانا چاہئیے۔جس پرسابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے جواب دیا کہ میں ڈاکٹر کی ہدایت پرعمل کروں یا آپ لوگوں کی بات مانوں؟ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میں نے آج صبح ہی اپنی تمام میڈیکل رپورٹس عدالت کو بھجوائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جانے کا فیصلہ ڈاکٹروں کی رائے کے بعد کروں گا۔خیال رہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر ہے اور وہ علاج کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں اور عدالتی کارروائی میں پیش نہیں ہو رہے جبکہ ان کے وکلا ان کی جانب سے بھیجی جانیوالی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کر رہے ہیں۔عدالت کی جانب سے اسحاق ڈار کو پیش ہونے کا بھی کہا جا چکا ہے جبکہ اسحاق ڈار ایک بار پھر اس وقت پوری شدومد سے میڈیا پر زیر بحث آئے جب چند روز قبل ان کو لندن میں تندرست حالت میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد میڈیا نے ہسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…