اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کو اچانک کوچنگ سے ہٹائے جانے سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا۔
نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ سرفراز احمد کو عاقب جاوید کی جانب سے ایک پیغام بھیجا گیا کہ لارڈز ٹیسٹ میں عبید شاہ یا عامر جمال کو ضرور کھلانا ہے اور محمد رضوان کو ڈراپ کرکے غازی غوری کو ڈیبیو کروائیں۔رپورٹ کے مطابق اس پیغام سے متعلق سرفراز احمد نے کپتان بابر اعظم سے بات کی تو انہوں نے دو ٹوک جواب دیا کہ میں محمد رضوان اور خرم شہزاد کے ساتھ ہی میدان میں اتروں گا۔انہوں نے کہا کہ بس اس بات پر ناراضگی ہوگئی اور لارڈز ٹیسٹ کے بعد سرفراز احمد کا تختہ الٹ دیا گیا۔



















































