پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو

datetime 7  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو کرنے کا فیصلہ جاری کردیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیپر نے بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کے چارجز (یو او ایس سی)یکساں لاگو کرنے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے اوپن ایکسیز صارفین کے لیے ویری ایبل گرڈ چارجز مختلف کیٹیگریز کے حساب سے مقرر کردی۔نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا کہ بولی کے عمل میں حصہ لینے والے صارفین کے لیے ویری ایبل گرڈ چارجز 6.23 سے 19.62 روپے فی یونٹ مقرر جبکہ اس عمل سے باہر اوپن ایکسیز صارفین کے لیے سٹرینڈڈ قیمت کے ساتھ گرڈ چارجز 19.17 سے 32.56 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق نیپرا نے ملک بھر میں 11 کے وی کے لیے 8.04 فیصد جبکہ 132 کے وی کے لیے 1.51 فیصد یکساں ترسیلی نقصان کی بھی منظوری دے دی جس کے تحت تمام فکسڈ گرڈ چارجز 1.00 روپیہ فی کلوواٹ ماہانہ کی بنیاد پر وصول کیے جائیں گے ۔نیپرا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اضافی چارجز تمام صارفین اوپن ایکسیز اور عام صارفین پر یکساں لاگو ہوں گے۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کو فیصلے کی گزٹ نوٹیفکیشن 30 دن کے اندر جاری کرنے کا حکم جاری کیا۔نیپرا نے تمام ڈسکوز کو آئندہ سال کے لیے فوری طور پر یو او ایس سی پٹیشنز جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…