پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی

datetime 7  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سولر سسٹم استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے اہم سہولت متعارف کرادی گئی ہے، جس کے تحت صارفین اب اپنی نیٹ میٹرنگ درخواست کی موجودہ صورتحال آن لائن پورٹل کے ذریعے باآسانی معلوم کرسکیں گے۔

پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی ہدایت پر نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ نظام میں منتقلی کے حوالے سے زیر التوا درخواستوں پر کارروائی کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مجموعی طور پر 11 ہزار 695 درخواستوں پر کارروائی مکمل کی جاچکی ہے۔

حکام کے مطابق نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کی منتقلی کے لیے مجموعی طور پر 16 ہزار 654 درخواستیں زیر التوا تھیں۔ ان میں سے 11 ہزار 695 صارفین سے پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (پی آئی ٹی سی) نے براہِ راست رابطہ کیا اور انہیں پیغامات اور واٹس ایپ کے ذریعے معلومات فراہم کی گئیں۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ صارفین متعلقہ آن لائن پورٹل پر اپنی درخواست کا تازہ ترین اسٹیٹس چیک کرسکتے ہیں، جس سے انہیں درخواست کی پیش رفت کے بارے میں بروقت معلومات حاصل ہوں گی۔

پاور ڈویژن کے ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ درخواست کی پراسیسنگ یا کسی مرحلے کو جلد مکمل کرانے کے نام پر کسی شخص یا ایجنٹ کو رقم ادا نہ کریں۔ حکام کے مطابق درخواست گزاروں سے براہِ راست رابطے کا مقصد غیر ضروری مداخلت اور ایجنٹ مافیا کے کردار کو ختم کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق درخواستوں کی جانچ پڑتال کے ذریعے حقیقی صارفین کے حقوق کا تحفظ بھی کیا جارہا ہے، جبکہ غیر قانونی کنکشنز اور بے ضابطگیوں کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت ملک میں شمسی توانائی سمیت قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کے مطابق سولرائزیشن کی حوصلہ شکنی کے بجائے ایسا نظام تشکیل دینا حکومت کی ترجیح ہے جو شفاف، مؤثر اور طویل مدت تک قابلِ عمل ہو۔

حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ نیٹ میٹرنگ درخواستوں کی ڈیجیٹل نگرانی اور صارفین کے ساتھ براہِ راست رابطے سے پورے عمل میں شفافیت بہتر ہوگی، جبکہ شہریوں کو اپنی درخواستوں کی صورتحال جاننے کے لیے غیر ضروری ذرائع سے رجوع کرنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…