اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان

datetime 8  ستمبر‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی کردی،

محکمہ تعلیم کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق آج سے ہوگا اور اسکول معمول کے مقررہ وقت کے مقابلے میں ایک گھنٹہ کم کھلیں گے۔وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے بتایا کہ طالبات کی جانب سے اضافی ایک گھنٹے کا دورانیہ ختم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ طالبات نے شکایت کی تھی کہ اسکول کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کے اضافے کے باعث انہیں بھوک لگنے سمیت دیگر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا اور سیلاب کے باعث سندھ کے اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا تھا تاکہ تعلیمی سرگرمیوں میں پیدا ہونے والے تعطل کے باعث متاثر ہونے والے نصاب کو بروقت مکمل کیا جاسکے۔

سردار علی شاہ نے کہا کہ اب اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی کردی گئی ہے اور طلبہ و طالبات کو معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کا موقع فراہم کیا جائے گا۔وزیر تعلیم سندھ نے مزید بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کا کام جاری ہے، تاہم اس حوالے سے مزید فنڈز درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت وفاقی حکومت سے سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی بحالی کیلئے مزید فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…