’میری بہن سکول ٹیچر تھی، ایک دن جاننے والوں نے رشتہ بھیجا تو شادی کردی، چند دن بعد ہی وہ گھر آئی تو کہنے لگی اس کا سسر۔۔۔‘ پاکستانی لڑکے نے ایسا انکشاف کردیا کہ ہر پاکستانی کا دل رونے لگے

6  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین پر سسرال میں مظالم کی داستانیں ہمارے معاشرے میں جا بجا بکھری پڑی ہیں اور انہیں پڑھ کر یقیناََ ہر پڑھا لکھا اور خاندانی شخص خون کے آنسو روتا ہو گا۔ ایسی ہی ایک المناک داستان ایک بدقسمت لڑکی صبا کے بھائی نے شیئر کی ہے ۔صبا دو روز قبل دنیا سے رخصت ہو کر جا چکی ہے، اس کے سسرال والوں نے اس کی موت کو خودکشی قرار دیا ہے

جبکہ صبا کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کی بہن کی موت خودکشی نہیں بلکہ قتل تھا۔ ایک سوشل میڈیا سائٹ پر اپنی بہن کی کہانی شیئر کرتے ہوئے صبا کے بھائی نے اپنی بہن کی کہانی لکھتے ہوئے بتایا کہ صبا میری بڑی بہن تھی ، اس نے میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کرتے ہوئے اے ون گریڈ حاصل کیا تھا جبکہ انٹرمیڈیٹ کے بعد ایک سکول کے نرسری سیکشن میں پڑھانا شروع کر دیا تھا، اسی دوران اس کا رشتہ آیا جس کو والدین نے قبول کر لیا اور 13فروری2014کو اس کی 21سال کی عمر میں شادی ہو گئی۔ چند دن بعد ہی صبا نے اپنے ساتھ سسرال میں ہونیوالی بدسلوکی بارے گھر والوں کو بتانا شروع کر دیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کا سسر اسے بے حد غلیظ گالیاں دیتا، ساس بھی ہر وقت طعنے دیتی پھر اللہ تعالیٰ نے اسے ایک بیٹے سے نوازا، سسرال والوں نے اس موقع پر حد ہی کرتے ہوئے اس کے بیٹے کی کالی رنگت کی وجہ سے اسے اپنی اولاد ماننے سے انکار کر دیا۔ میری بہن ایک ننھے بچے کی ماں ہونے کے باوجود روزانہ تقریباً 20افراد کا کھانا بناتی تھی اور ان کی بدسلوکی بھی برداشت کرتی تھی۔ پھر اس کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی لیکن ان لوگوں کی بدسلوکی میں کمی آنے کی بجائے مزیداضافہ ہوگیا۔ ایک دن اس کے شوہر نے اسے اتنے زور سے تھپڑ مارا کہ اس کے کان میں سے خون بہنا شروع ہوگیا۔چند روز قبل کمرے کی صفائی نہ ہونے پر ایک بار

پھر ان کے درمیان لڑائی ہوئی۔ ابو نے ان لوگوںسے بات کی اور دونوں میاں بیوی کو سمجھایا لیکن دو دن قبل ہمیں بہن کے سسرال سے کال آئی اور بتایا گیا کہ صبا نے خود کشی کرلی ہے۔ میری بہن ایک پڑھی لکھی لڑکی تھی، میں جانتا ہوں کہ وہ کبھی بھی خود کشی نہیں کرسکتی۔ اسے ماردیا گیا ہے۔ میں نے اپنی بہن کا جنازہ اٹھایا ہے، میں نہیں چاہتا کسی اور کی بہن کےساتھ ایسا ہو۔مجھے اپنی بہن کے لئے انصاف چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…