سادگی کا نعرہ لگانے والا خادم اعلیٰ قوم کوکتنے لاکھ یومیہ میں پڑا؟شہبازشریف کے فنڈز کے غلط استعمال پر رپورٹ جاری کردی گئی،چونکا دینے والے انکشافات

22  مئی‬‮  2018

لاہور (ا ین این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز کے غلط استعمال پر رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ حکمرانوں نے ریاستی وسائل کو اپنی ذات پر خرچ کر ڈالا، ایک طرف شہباز شریف سادگی کا نعرہ لگاتے رہے دوسری طرف خزانے پر ہاتھ صاف کرتے رہے، یہ نام نہاد خادم اعلیٰ عوام کو17 لاکھ یومیہ میں پڑتاہے۔ گزشتہ مالی سال2017-18ء میں

2 کروڑ 40 لاکھ مالیت کے شہباز شریف کے پروٹوکول کیلئے 6 نئے ڈبل کیبن ڈالے خریدے گئے، وزیراعلیٰ ہاؤس کیلئے2کروڑ10لاکھ مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خریدی گئی جو وی آئی پیز کے زیراستعمال ہے، شہباز شریف اور انکی نا اہل کابینہ نے وفاقی سے ہیلی کاپٹر کرائے پر لیا جس کیلئے وفاق کو 12کروڑ 16لاکھ 20ہزار روپے کرایہ کی مد میں دیا گیا، وزرا کے پروٹوکول کے لئے 2 کروڑ 55 لاکھ کی 3 الگ سے گاڑیاں خریدی گئیں،سپیشل برانچ لاہور نے تین ٹیوٹا کرولا میں جیمرز لگائے جس کے لئے ایک کروڑ 65لاکھ روپے استعمال ہوئے اور یہ گاڑیاں حکومتی عہدیداروں اور افسران کے زیر استعمال ہیں، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے مہنگی گاڑیاں لینے پر زور رکھا اور دو بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدی گئیں جو 8کروڑ 90لاکھ روپے میں خریدیں ، اسی طرح ایک گاڑی کو بلٹ پروف کروایا گیا، جس پر 70لاکھ روپے اخراجات ہوئے ۔ پولیس اور انسداد دہشت گردی کی گاڑیاں اور سکوا ڈ شریف فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہیں۔میاں محمودالرشید نے کہا کہ صاف پانی، صحت اور تعلیم سمیت دیگر منصوبوں سے فنڈز نکال کرکلثوم نواز کے حلقے این اے 120کی سکیموں کو فنڈز جاری ہوئے ، غیر قانونی طورپر نئی ترقیاتی سکیموں کو فنڈز منتقل کرنے کی منظوری شہبازشریف نے دی۔ این اے 120کے ضمنی الیکشن کے دوران ساڑھے 8ارب روپے خرچ کئے گئے۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے خزانے کا اس قدر ناجائز استعمال کیا جس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی، احتساب عدالت میں نواز شریف کا مقدمہ لڑنے والے حارث سلیم کو خزانے سے فیس کی مد میں55لاکھ،اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کی خدمات لینے کی مد میں 25لاکھ 90ہزار روپے ادا کئے گئے۔، جاتی عمرہ کی سکیورٹی پر 1کروڑ 41لاکھ 37ہزار روپے اضافی ادا کئے گئے ہیں جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی رہائشگاہوں کے باہر

سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے جس کے لئے سرکاری خزانے سے 19لاکھ 91ہزار روپے لگائے گئے ۔ میاں محمودالرشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف خدمت کے جھوٹے دعوے کرتے رہے اپنے دور اقتدار میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر سکے نہ ہی بجلی کی پیداوار بڑھانے میں کامیاب ہوئے جعلی منظوبوں کا افتتاح کرتے چلے گئے اور پیچھے سے منصوبے بند ہوتے رہے، شہباز شریف خدمت کے نام پرعوام کا معاشی قتل کرتے رہے اور عوام کو 6ارب کی سبسڈی دینے اورآمدن پر ٹیکس کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے اور 544ارب 60کروڑ کے بجائے 456ارب سے بھی کم ٹیکس وصول کر سکے۔



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…