ریمانڈ کے دوران تفتیش، احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اثاثوں کا اعتراف کرلیا، امریکہ میں کتنے ایکڑ زمین ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

22  مئی‬‮  2018

لاہور(نیوزڈیسک)ریمانڈ کے دوران تفتیش، احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اثاثوں کا اعتراف کرلیا، امریکہ میں کتنے ایکڑ زمین ہے؟ حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ کمپنی احد چیمہ اور نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق کو 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ نیب حکام کی جانب سے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ

اور نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق کوتین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا ۔نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نجی کمپنی کے مالک شاہد شفیق سے تفتیش مکمل کرلی ۔جبکہ احد چیمہ سے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ ۔ نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایاکہ احد چیمہ کی اہلیہ کے نام 21 کنال 4 مرلہ زمین پیراگون میں خردیدی گئی جس کی مالیت 7 کروڑ روپے ہے۔دوران تفتیش انکشاف ہوا ہے کہ احد چیمہ کی جانب سے پنجاب کالج ڈیرہ غازی خان میں 4 کروڑ کی انویسٹمنٹ کی گئی اور اسلام آباد میں فلیٹ بھی خریدے گئے جبکہ لیپ ٹاپ سے کوڈ ورڈز میں ٹرانزیکشن بھی ہوئی ، احد چیمہ کے نام کروڑوں روپے کے اثاثہ جات نکلے ۔سابق ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد چیمہ نے اربوں روپے کی اراضی کا اعتراف کرلیا ہے ، جدید پولٹری فارم ، میری لینڈ امریکہ میں 6 ایکڑ زمین ، مختلف کمپنیوں میں شیئرز کے علاوہ 2لاکھ ڈالر اپنے بھائی کو بھی بیرون ملک بھجوائے۔ نیب کی جانب سے تفتیش کے دوران حیرت انگیز انکشافات،احد چیمہ کے لاہور سمیت پوش شہروں اور علاقوں میں مہنگے فلیٹس ، زرعی رقبضے اور دیگر جائیداد بھی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق علی بلاک نیو گارڈن ٹاؤن میں 7 مرلہ 50سکوائر فٹ کا گھر ، سرگودھا کے گاؤں میلا میں 272کنال 19 مرلہ زرعی رقبہ ، للیانی کوٹ مومن میں

20 کنال 4مرلہ زرعی رقبہ ، دو سو تولے سونا ، ایک ٹیوٹا کرولا کار ایل ایکس آر 3072، ایک ڈی اے ایونیو میں پلاٹ نمبر701 ڈی بینک الفلاح سوسائٹی میں 2پلانٹ ، حافظ آباد میں 113کنال 19 مرلے زرعی اراضی ، ایمپلائر کو آپریٹو ہا?سنگ سوسائٹی اسلام آباد میں ایک کنال کا پلاٹ ، کرباٹھ تحصیل کینٹ لاہور میں 3 کنال زمین ، کرباٹھ تحصیل کینٹ میں ہی 14کنال 7مرلے کا پلاٹ جس میں سے 10 کنال 8مرلے والدہ کے نام ہے۔ کرباٹھ می ہی 3کنال 12مرلے کا ایک اور پلاٹ موجود ہے۔

ریکارڈ کے مطابق گاؤں ٹھیرا میں 8 کنال کی زمین بھائی کے نام ٹرانسفر کی گئی جبکہ موضع ڈوھری میں 21کنال 4مرلے زمین کا انکشاف ہوا ہے ، دو ٹریکٹر ایل ای ٹی /13 574جبکہ ایل ای ایس /158306 بھی احد چیمہ کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام آباد میں ہل لاک ویو میں فلیٹ نمبر 1004 بھی ان کی ملکیت ہے۔اس کے علاوہ ایف آئی اے سوسائٹی میں بھی دو پلاٹس ، جبکہ اسلام آباد میں ایف جی ای سی ایچ ایس ہاؤسنگ سوسائٹی میں 2پلاٹ اہلیہ کے نام پر ہیں۔ 17کنال 18مرلے کا زرعی رقبہ موضع جلکے میں

ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ زیڈ یم ڈویلپر میں 2پلاٹ بھی احد چیمہ کے نام پر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اس کے علاوہ دوران تحقیقات یہ بھی انکشاف ہو اکہ ایک کروڑ مالیت کی ان رجسٹرڈ گاڑی پراڈو بھی ان کی ملکیت ہے جبکہ دو ہیڈا وی ٹی آئی اور دوہنڈا سٹی بھی انہوں نے اپنے نام پر بک کرارکھی ہے۔ دوران انویسٹی گیشن یہ بات سامنے آئی کہ انہوں نے 2لاکھ ڈالر اپنے بھائی احمد کو امریکہ میں بھجوائے۔ عارف والا میں کولڈ سٹوریج کا بھی انکشاف ہوا ہے جورانا احسن نامی شخص کے نام ہے۔ بیدیاں روڈپر 15کنال 5مرلے زمین ہونے کا انکشاف ہوا جبکہ دو آئل ٹینکر جن کی مالیت 40 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے بھی ان کی ملکیت ہے۔ تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ لینڈ سٹی میں 2کروڑ 40لاکھ کے دو پلاٹ بھی احد چیمہ کی ملکیت ہیں جبکہ انہوں نے 30 لاکھ کی انویسٹمنٹ میزان میوچل فنڈز میں بھی کر رکھی ہے۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…