تحریک انصاف کااجلاس ،عمران خان کی موجودگی میں شاہ محمودقریشی اور جہانگیر ترین لڑ پڑے، سخت جملوں کا تبادلہ،’’کپتان‘‘ برہم فوراً ہی جھگڑے کا فیصلہ سناڈالا

22  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کااجلاس ،عمران خان کی موجودگی میں شاہ محمودقریشی اور جہانگیر ترین لڑ پڑے، سخت جملوں کا تبادلہ،’’کپتان‘‘ برہم فوراً ہی جھگڑے کا فیصلہ سناڈالا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے کور گروپ کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے زیر صدارت بنی گالا میں تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس جاری تھا کہ اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی نے

الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بنیاد بناکر رائے حسن نواز کی پارٹی میں اہلیت کو چیلنج کردیا اور کہا کہ اس فیصلے کے بعد رائے حسن نواز اب پارٹی کا عہدہ رکھنے اور پارٹی اجلاسوں میں شرکت کے مجاز نہیں رہے، شاہ محمودقریشی کے اعتراض پر جہانگیر ترین برہم ہوگئے اور انہوں نے براہ راست شاہ محمود قریشی کو کہا کہ شاہ صاحب ’’آپ کا اشارہ میری طرف ہے‘‘ جس کے بعد شاہ محمودقریشی اور جہانگیر ترین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ، صورتحال بگڑتے دیکھ کر عمران خان برہم ہوگئے اور انہوں نے شاہ محمودقریشی کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے فوری طورپر رائے حسن نواز کو پارلیمانی بورڈ سے ہٹانے اور کسی بھی عہدے پر نہ رکھنے کا اعلان کردیا، اس واقعے کے بعد اجلاس میں ماحول کافی تلخ رہا ۔دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف نے آشیانہ ہاؤسنگ، سستی روٹی، میٹرو اور اورنج ٹرین سمیت چھپن کمپنیوں کے معاملات اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ قومی احتساب بیورو سے ان تمام معاملات میں اربوں کی کرپشن کا نوٹس لے اور کارروائی کرے ٗ تحریک انصاف کے تجویز کردہ جسٹس تصدق حسین جیلانی، ڈاکٹر عشرت حسین اور عبدالرزاق داؤد میں سے کسی ایک کو نگران حکومت کا سربراہ مقرر کیا جانا چاہیے ٗ نواز شریف محض دوسوالوں کا جواب دیں مقدمہ حل ہوجائے گا ۔ منگل کو پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم تریناجلاس

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی سو ایام کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شرکاء نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کی نظر میں سوروزہ ایجنڈا پاکستان کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہے اس موقع پر شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، اسد عمر، ڈاکٹر شیریں مزاری سمیت سینئر قائدین کو سوروزہ ایجنڈے کی تفاصیل عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق نگران حکومت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی ۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ تحریک انصاف کے تجویز کردہ جسٹس تصدق حسین جیلانی، ڈاکٹر عشرت حسین اور عبدالرزاق داؤد بہترین انتخاب ہیں، انہی تینوں ناموں میں سے کسی ایک کو نگران حکومت کا سربراہ مقرر کیا جانا چاہئے۔اجلاس میں تحریک انصاف کی انتخابی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال اور ٹکٹوں کے فیصلوں اور اجراء پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کے دور ان پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی فوری طلبی پر اتفاق کرتے ہوئے کہاگیا کہ پارلیمانی بورڈ امیدواروں کی پہلی کھیپ کیلئے ٹکٹوں کے اجراء کے کا فیصلہ کرے گا ٗ ترجمان کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کا خصوصی جائزہ لیا گیا اور تحریک انصاف کی قیادت خصوصاً چیئرمین کی جانب سے پرویز خٹک اور ان کی کابینہ کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ شرکاء نے کہاکہ پرویز خٹک اور انکے کابینہ نے انتہائی نامساعد

حالات میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ صحت، تعلیم، امن عامہ اور ماحولیات پر پختونخوا حکومت کی پالیسیاں دیگر صوبوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں پانامہ مقدمے کو طوالت کا شکار کرنے کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ نواز شریف محض دوسوالوں کا جواب دیں مقدمہ حل ہوجائے گا ٗنواز شریف بتائیں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کن ذرائع سے خریدے گئے، بچوں کے سولہ اکاؤنٹس میں تین سو ارب کہاں سے آئے، ترجمان نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین کے خلاف کارروائی حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور اتوار کو مرکزی دفتر کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کہ ہدایت کی گئی ہے ۔اجلاس میں تحریک انصاف میں اب تک ہونے والی شمولیتوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ ترجمان نے کہا کہ خواتین اور اقلیتوں کیلئے مخصوص نشستوں کے لئے درخواستوں کی حتمی تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ اجلاس میں آڈیٹر جنرل کی رپورٹس کی روشنی میں پنجاب حکومت کے سکینڈلز کا بطور خاص جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دور ان آشیانہ ہاؤسنگ، سستی روٹی، میٹرو اور اورنج ٹرین سمیت چھپن کمپنیوں کے معاملات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ قومی احتساب بیورو سے ان تمام معاملات میں اربوں کی کرپشن کا نوٹس لے اور کارروائی کرے، ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت کی بدترین کارکردگی پر قرطاس ابیض شائع کرنے پر بھی غورکیا گیا۔



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…