جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

نگران وزیراعظم کیلئے آج کس شخصیت کے نام کا اعلان کیاجارہا ہے؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 21  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے درمیان ممکنہ طور پر اتفاق رائے کے بعد آج نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا، عبداللہ ہارون فیورٹ قرار۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے درمیان نگران وزیراعظم کیلئے ایک نام پر اتفاق رائے ہو چکا ہے ۔ نگران وزیراعظم کیلئے عبداللہ حسین ہارون کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔عبداللہ حسین ہارون سابق سپیکر سندھ اسمبلی، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب بھی رہ چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور وزیراعظم شاہد خاقان کے درمیان نگران وزیراعظم کیلئے مختلف نام زیرغورآئے ہیں تاہم سابق چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی اور اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کے درمیان مقابلہ تھا لیکن اب اطلاعات ہیں کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر آج متوقع طورپرعبداللہ ہارون کے نام کا اعلان کردیں گے ۔عبداللہ حسین ہارون پیشے کے اعتبار سے وہ ایک تاجر ہیں  2017ءمیں پاکستان پیپلزپارٹی سے اپنی وابستی ختم کرچکے ہیں اور تاحال کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…