اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

معروف برانڈ کی دکان کے چینج روم میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف،گاہکوں کیساتھ کیا کیا جاتا تھا

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں کپڑوں کے معروف برانڈ لیوائس کی دکان کے چینج روم میں خفیہ کیمرے لگنے کا انکشاف۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد میں معروف برانڈ لیوائس کی دکان میں خفیہ کیمرے لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ملازمین خفیہ کیمرے لگا کر گاہکوں کی غیر اخلاقی اور برہنہ ویڈیوز بناتے تھے۔ دکان کے 4 ملازمین کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔ مقدمے میں شہریوں سے موبائل فون چھیننے اور انہیں دھمکیاں دینے کی دفعات

شامل کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق چینج  روم میں خفیہ  کیمرے کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک شہری چینج روم میں کپڑے تبدیل کرنے گیا تو وہاں ایک مشکوک ڈبہ دیکھا جس میں سے کیمرے کا لینز نظر آرہا تھا ۔ شہری نے اس کی تصاویر لے کر مینیجر کو شکایت کی تو اس نے شکایت پر کان دھرنے کی بجائے شہری کا موبائل چھین کر اس میں سے تصاویر ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کی جس پر شہری نے پولیس کو بلا لیا۔کمپنی کی طرف سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…