فیصل آباد(این این آئی) نوجوان پاکستانی ماڈل رومیسہ سعید کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں معروف نوجوان ماڈل رومیسہ سعید جو چند روز قبل ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں تاہم وہ ایک روز قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں۔
ان کی نمازِ جنازہ مغرب کی نماز کے بعد فیصل آباد میں ادا کی گئی، جس کے بعد آبائی گاں ننکانہ صاحب میں تدفین عمل میں آئی۔نمازِ جنازہ میں عزیز و اقارب، اہلِ علاقہ، شوبز سے وابستہ افراد اور مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔