سرگودھا (این این آئی)گھر میں دودھ پی کر سونے والی 5 ماہ کی دو جڑواں بچیاں بہوش ہو کر جاںبحق ہو گئیں ، ایک ساتھ اچانک موت پر کہرام مچ گیا جن کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر کے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا بعدازاں جن کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے چک 71 عبداللہ ٹان می عثمان غنی کے گھر میں دودھ پی کر سوئی ہوئی 5 ماہ کی 2 جڑواں بچیاں حفضہ اور یورین بیہوش ہو گئیں جن کو ریسکیو نے ٹیم نے فوری طور پر اذکسیجن دی مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں اور اپنے حالق حقیقی سے جا ملیں بچیوں کی اس طرح اچانک موت پر کہرام مچ گیاجن کی نعشوں کو ریسکیو کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کر دیا گیا بعدازاں انہیں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کر دیا گیا ۔