اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران بھی غیر محفوظ ہوگئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم محمد عثمان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعہ 14 اکتوبر کی شام سات سے آٹھ بجے کے درمیان زارا ہائٹس کی پارکنگ بیسمنٹ میں پیش آیا جہاں چار مسلح افراد نے افسر کی گاڑی روکی اور انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سفید کرولا گاڑی اور اغوا کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔پولیس نے اہلیہ کی درخواست پر تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم پولیس کی جانب سے تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔